Book Name:Beta Ho To Aysa

بیوی کے دَرمیان باہَمی مَحَبَّت و اُلْفَت کا یہ  خُوبْصُورت رِشتہ خُوش اُسْلُوبی سے اسی وَقْت چل  سکتا ہے جب وہ دونوں ایک دوسرے کے حُقُوق اچھی طرح سے اَدا کریں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

  حضرتِ اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کى صفات

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حضرت سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کواللہ پاک  نے بے شُمار خُوبیوں سے نوازااورقرآنِ کریم میں کئی مَقامات پرآپ کا ذِکْر ہوا،آپ مِعْمار ِکعبہ(کعبۂ مُعَظَّمہ تعمیر کرنے والے)اوربانىِ مَکَّۃُالْمُکَرَّمہ ہىں۔حضرتِ اِبْراہِىْم عَلَیْہِ السَّلَام جَدُّالْعَرب (اَہلِ عرب کے دادا) اورآپ اَبُو الْعَرب (اَہلِ عرب کے والد)ہىں ۔آبِ زَمْزم آپ کا مُعْجزۂ اِرْہاصى(اِعْلانِ نَـبُوّت  سے پہلے صادِر ہونے والا مُعْجِزہ) ہے جوتاقىامت باقى ہے قىامت تک دو (2)ہى مُعْجِزے باقى رہنے والے ہىں،اىک آبِِ زَمْزم کاچشمہ جواِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کى اىڑى سے نکلا اور دوسرادىنِ مُصْطفىٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ىعنى قرانِ کرىم، حدىثِ پاک اور ان کے قَوانىن و عبادات (تفسیر نعیمی،۱۶/۲۸۵)

حضرتِ سَیِّدُنا اِسمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کی یاد گار

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آبِ زَمْزم شریف جو قیامت تک باقی رہنے والا مُعْجِزہ ہے، اسے حضرت سَیِّدُنااِسْمٰعِیْلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے نِسْبَت کی وجہ سے دُنیا کے تمام پانیوں پر کئی اِعتبارسے اَفْضَلیَّت و فَوقیت حاصل ہے۔کئی سال گُزر جانے کے باوُجُودیہ پانی  مخلوقِ خُدا کو فیضیاب کررہا ہےاور ظاہری و باطنی اَمراض سے شِفا کی دولت بھی تقسیم کررہا ہے۔میرے آقا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں: زَمْزم شریف کا ایک مُعْجِزہ یہ بھی ہے کہ ہر وَقْت مَزہ بدلتا رہتا