Book Name:Beta Ho To Aysa

بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳) ٭رشتے داروں سے ناغہ دے کر ملتا رہے یعنی ایک دن ملنے کو جائے دوسرے دن نہ جائے کہ اس  طرح کرنے سے مَحَبَّت و الفت زیادہ ہوتی ہے،بلکہ قَرابَت داروں سے جُمعہ جُمعہ ملتا رہے یا مہینے میں ایک بار۔( کتاب الدُرَر الحکام ، ۱/۳۲۳)٭حق اور جائز باتوں میں قبیلے اور خاندان والوں کو مُتَّحد ہونا چاہئے یعنی اگر رشتے دار حق پر ہوں تو  دوسروں سے مقابَلہ اور اظہارِ حق میں سب مُتَّحِد ہو کر کام کریں۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳) ٭ رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے؟جب اپنا کوئی رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت رَوائی کرے،اس کو رَد کردینا رِشتہ توڑنا ہے۔(کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)صلۂ رحمی کے حوالے سے مزیدمعلومات حاصل کے لئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے”ہاتھوں ہاتھ پھوپھی    سے صلح کرلی“ کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا"یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

لَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۠(۱۰)

ترجمہ: اور ہمارے دل میں  ایمان والوں  کیلئے کوئی کینہ نہ رکھ، اے ہمارے رب! بیشک تو نہایت مہربان، بہت رحمت والا ہے۔

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(