Book Name:Beta Ho To Aysa

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اس آیتِ مُبارکہ میں  حضرت سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کى چار(4) صفاتِ عالِىہ بیان ہوئی ہیں(۱) آپ صادقُ الْوَعْد ىعنى وعدے کے سچے (۲)غیب کی خبریں دینے والے (۳)اَہل وعیال کو نماز وزکوٰۃ کا حکم دینے والے (۴)اوراللہ کریم  کے پسندیدہ بندے تھے ۔

وعدے کے سچے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہاں یہ بات ذِہْن نشین فرمالیجئے  کہ تمام ہی اَنْبیائے  کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  وعدے کے سچے ہیں، لیکن حضرت سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام اس وَصْف میں خاص شُہرت رکھتے ہیں۔آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بچپن میں اپنے والدِمحترم حضرت سَیِّدُنا اِبْراہِیْم خَلِیْلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  سےکیا ہوا وَعْدہ  وَقْتِ ذَبْح صَبْرورِضا کے ساتھ بخُوبی وَفا(پورا )فرمایا۔ (تفسیر خازن،۴/۲۲ )

اىک مرتبہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نےاىک شخص سے ایک جگہ ملنے کا وَعْدہ کیا اور آپ اس مَقام پر پہنچ بھی گئے،لیکن جس شخص نے آنا تھا وہ بھول گیا حتّٰی کہ شام ہوگئی،آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نےاسی جگہ ساری رات گُزاردی۔صُبْح جب وہ شخص آیا تو آپ کو مَوْجُود  پایا تو حیرت زَدَہ رہ گیا اور عرض کی:آپ یہاں سے گئے نہیں؟تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام  نے اِرْشاد فرمایا :نہیں ،تمہارے آنے سے پہلے میں کیسے چلاجاتا۔(تفسیر طبری،۴ /۳۵۱)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آپ نےسنا کہ حضرتِ سَیِّدُنااِسْمٰعِیْل عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کیسی عُمدہ  صِفَت کے مالک تھے کہ آپ نبی ہوکر بھی اپنے ایک اُمَّتی سے کیا ہوا وعدہ نبھانے کیلئے ساری رات اس مقام پر ٹھہرے رہے ۔لہٰذ ااگر کوئی شَرعی مجبوری نہ ہو تو ہمیں بھی اس پیاری عادت کو