Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

بعد روضہ ٔرسول  کی حاضری کی سَعادت حاصل کرتے ہیں لیکن جب لوٹتے ہیں تو حسبِ سابق گُناہوں بھری زِندگی میں مشغول ہوجاتے ہیں اوروہ  بُرائیاں جُوں کی تُوں  ان میں باقی رہتی ہیں۔ ایسے اَفراد کو غور کرنا چاہیے کہ  آخر کیا وجہ ہے؟ان مُقدَّس مقامات کی بار بار حاضری کے باوُجُود  بھی ہم اپنی اِصْلاح نہیں کرسکے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ سارے حَج وعُمرےصِرْف  نَفْس کی خواہش اور لوگوں کو دِکھانے اور خُود کو’’حاجی صاحب ‘‘کہلوانے  کیلئے کئے ہوں؟کیونکہ لوگوں کی نظر میں کثیر حج وعُمرہ کرنے اورعابد وزاہد کے  نام سے مُتعارَف ہونے کی خواہش عبادات میں بڑی سے بڑی مَشَقَّت بھی آسان کردیتی ہے ۔جیساکہ حضرتِ سَیِّدُنا ابُومحمد مُرتَعِشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:’’ میں نے بَہُت سے حج کئے اوران میں سے اَکْثر سَفرِ حج کسی قسم کا زادِ راہ لئے بِغیر کئے ۔پھر مجھ پر آشکار(یعنی ظاہر) ہوا کہ یہ سب تو میرے نَفْس کا دھوکا تھا کیونکہ ایک مرتبہ میری ماں نے مجھے پانی کا گھڑا بھر کر لانے کا حکم دیا تو میرے نَفْس پر ان کا حکم گِراں(یعنی ناگوار) گُزرا، چُنانچِہ میں نے سمجھ لیا کہ سَفرِ حج میں میرے نَفْس نے میری مُوافَقَت فَقَط اپنی لذَّت کے لئے کی اور مجھے دھوکے میں رکھا کیونکہ اگر میرا نَفْس فَناء ہو چکا ہوتا توآج ایک حقِّ شَرعی پُورا کرنا(یعنی ماں کی اِطاعت کرنا) اُسے(یعنی نفس کو)بے حد دُشوار کیوں محسوس ہوتا !

 (الرسالۃ القشیریۃ ، ص۱۳۵ )

حُبِِّ جاہ کی لذّت عبادت کی مَشَقَّت آسان کر دیتی ہے                    

              میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اس حکایت کا ہرگز یہ مَطلب نہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا ابُو محمد مُرتَعش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنی والدۂ مُحترمہ کا حکم نہیں  مانا بلکہ ان کا حکم  صِرْف نَفْس پر گِراں گُزراتو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے اپنا یہ ذِہْن بنا لیا کہ  اتنے سال تک حج جیسی مُشکل عبادت، میں نے صرف  نفس کے