Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

              میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! حرمینِ طَیِّبَیۡن کی زِیارت کیلئے جانا نصیب کی بات ہے ۔اس لیے جب بھی یہ پُر مُسرَّت موقع مُیَسَّر آئے تو نِہایت عقیدت و اَدَب کے ساتھ سَراپا عِجْز ونیاز کے پیکر بن کر یہ مُقدَّس سفر کیجئے! راہ میں پیش آنے والی مُشکلات پر صَبْر، صَبْر اور صَبْر اور پھر بھی صَبْر ہی سے کام لیجئے! خُوب خُوب  گُناہوں سے بچئے! مکمل عاجزی و اِنکساری کی  پیکر بن کر اس سفر کی برکتیں سمیٹئے!حضرتِ سیِّدُنااِمام محمد باقِر رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیۡہجب حج کے لئے مکّۂ مکرَّمہ زَادَ ہَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًاتشریف لے گئے اور مسجِدُ الحرام میں داخِل ہوئے تو بیتُ اللّٰہ شریف کو دیکھا تو رونے لگے حتّٰی کہ رونے میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی آواز بُلند ہوگئی، کسی نے عَرْض کی:یا سیِّدی! سب لوگوں کی نظریں آپ کی طرف لگ گئی ہیں،اِس قَدَر زور سے گِریہ وزاری نہ فرمایئے۔فرمایا:’’کیوں نہ روؤں!شایداللہ  پاک  میرے رونے کے سبب مجھ پر رَحْمت کی نظر فرما دے اور میں بروزِ قِیامت اُس کی بارگاہ میں کامیاب ہوجاؤں ۔‘‘پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے طَواف کیا اور’’ مَقامِ ابراہیم‘‘پرنَماز پڑھی جب سَجدے سے سَر اُٹھایا تو سجدے کی جگہ آنسوؤں سے تَرتھی۔(رَوضُ الرَّیاحین ص۱۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حجن اسلامی بہنوں کے لئے کار آمدمدنی پھول

              میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! جو خوش نصیب لوگ اس سال  حج کی سعادت پا رہے اللہ پاک ان کا حج قبول فرمائے اور ہمیں بھی  یہ مبارک گھڑیاں دیکھنا  نصیب فرمائے ۔ شیخِ طریقت ،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے حاجیوں کیلئے رفیق الحرمین صفحہ 28 پر حاجیوں کیلئے 16 کار آمد مدنی پھول بیان فرمائے ہیں جو ان کیلئے مفید ثابت ہوں گے آئیے ! ہم بھی ان میں سے چند مدنی پھول سنیں ۔   ٭ضَروریاتِ سفر کا