Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

کے رَنگ میں رَنگ جاتے۔ اس حکایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہمارے بزرگ جب کسی سفر پرجاتے ،یہاں تک کہ سَفرِحج  جیسے مُبارَک اورمُقدَّس سفر پر بھی جاتے، تب بھی  اُنہیں سَفرِ آخرت یادآ جاتا اورفکرِ آخرت میں اس قَدَر آنسو بَہاتے کہ داڑھی مُبارَک آنسوؤں سے تَر ہوجاتی ۔ جب کہ ایک طرف ہم ہیں کہ سَفرِ آخرت کے بارے میں سوچنا تو  دور،گویا ہم نے دُنیا میں ہمیشہ رہنے اور اس کی رنگینیوں میں بَد مَسْت رہنے کو ہی مَقْصدِ حیات سمجھ رکھا ہے۔حالانکہ عقلمند وہی ہے جو دُنیا کے ہر ہر عمل پر فکرِ آخرت  کرتا رہے۔اللہ پاک   ہمیں اپنے دُنیوی  مُعاملات شریعت کے مُطابق گُزارنے کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی خُوب خُوب  تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” گھر درس “

    میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! فکرِ آخرت پیدا کرنے ،خوب خوب نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی سےوابستہ  ہوجائیے اور دِین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ذیلی  حلقے کے8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 8مدنی کاموں میں سے ایک گھر درس بھی ہے گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سُنت دینے یا سُننے کی ترکیب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے)۔اسی طرح گھر درس بھی ظاہری وباطنی اخلاق سنوارنے اوراچھی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔لہذا آپ تمام اسلامی بہنیں گھر درس شروع کرنے کی نیت فرمالیجئےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجایئے اور   ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا معمول بنالیجئے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی ،آیئے ایک مدنی بہار سنئے چنانچہ