Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیت کرنے کے مدنی پھول !

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے نیت کی سُنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: ’’اِنَّمَا الاَعْمَالُ بِالنِّیَّات‘‘یعنی اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔(بخاری، ۱/۵، حدیث:۱) (2) فرمایا:’’نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجم کبیر للطبرانی،۶ /۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)٭ہر جائز کام میں ایک سے زیادہ اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔(بہار نیت،ص۱۰) ٭بغیر اچھی نیت کے کسی بھی نیک کام کا ثواب نہیں ملتا۔(ثواب بڑھانے کے نسخے،ص۳)٭ عملِ خیر میں اچھی نیت کا مطلب یہ کہ دل عمل کی طرف متوجہ ہو اور وہ عمل رضائے الٰہی کے لئے کیا جا رہا ہو۔(بہار نیت،ص۱۰)٭نیت دل کے اِرادے کو کہتے ہیں،دل میں نیت ہوتے ہوئے زبان سے بھی کہہ لینا زیادہ بہتر ہے۔(بہار نیت،ص۱۰)٭نیت سے عبادت کو ایک دوسرے سے الگ کرنا یا عبادت اور عادت میں فرق کرنا مقصود ہوتا ہے۔(بہار نیت،ص۱۱)٭دل میں نیت نہ ہو تو زبان سے نیت کے الفاظ ادا کر لینے سے نیت نہیں ہوگی۔(بہار نیت،ص۱۰)٭جو اچھی نیتوں کا عادی نہیں اسے شروع میں بہ تکلف اس کی عادت بنانی پڑے  گی۔(ثواب بڑھانے کے نسخے،ص۳ملتقطا)٭نیتوں کی عادت بنانے کے لئے ان کی اہمیت پر نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ پہلے اپنا ذہن بنانا پڑےگا۔(ثواب بڑھانے کے نسخے، ص۳ملتقطا)٭حضرت نعیم بن حماد  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے تھے کہ ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مار کھانا ہمارے لئے نیتِ صالحہ سے زیادہ آسان ہے۔(تنبیہ المغترین،ص۲۵) ٭سَیِّدُنَاعلی المرتضیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: بندے کو اچھی نیت پر وہ