Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

کہ اس مقدّس پانی کا ایک قطرہ بھی گر کر نالی وغیرہ میں نہ جائے ، کسی پودے وغیرہ میں ڈا ل دینا چاہئے۔ (آبِ زم زم شریف اپنے وطن میں بھی چھڑ ک سکتے ہیں) ٭طواف و سَعی کرتے ہوئے بعض اوقات حج کی کتابوں کے اَوراق گرے پڑے نظر آتے ہیں،ممکنہ صورت میں اُن کو اُٹھا لیجئے مگر طواف میں کعبہ شریف کو پیٹھ یا سینہ نہ ہو اِس کا خیال رکھئے۔البتّہ کسی کی گِری پڑی رقم یا بَٹوا وغیرہ نہ اُٹھایئے  ٭ مُستَعمَل(یعنی استِعمالی) چپّل پہن کر بیسن پر وُضو کرنے سے احتیاط کیجئے کہ اکثر نیچے پانی بکھرا ہوتا ہے  اگر چپّل ناپاک ہوئے تو اندیشہ ہے کہ چھینٹے اُڑکر آپ کے لباس وغیرہ پر پڑیں۔٭ مِنٰی شریف کے استِنجا خانوں کے نل میں عام طور پر پانی کا بہاؤ کافی تیز ہوتا ہے، لہٰذابَہُت تھوڑا تھوڑا کھولئے تاکہ آپ چھینٹوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ تفتیشِ قراءت و مسائل

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی104 سےزائدشعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے،جن میں سے ایک شعبہ(Department) مجلسِ تفتیشِ قرات و مسائل“بھی ہے۔جس کا کام  ملک وبیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے  تحت مختلف دینی خدمات  انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی تفتیش کرناہے۔اس  تفتیش کا طریقہ کار  یہ ہے کہ ، مفتشہ اسلامی بہنیں ہی مبلغات ،مُدرِسات اسلامی بہنوں کا قراءت وشرعی مسائل سے متعلق  ٹیسٹ  لیتی ہیں ۔ جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان  اسلامی بہنوں کی  اخلاقی قابلیت  کے علاوہ ضروری دینی وتعلیمی  صلاحیت   پرکھی جائے  تاکہ دینی خدمات  کی ادائیگی میں بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                            اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !