Ittiba e Shahawat

Book Name:Ittiba e Shahawat

الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا

پیروی کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت دور ہوجاؤ۔(پ۵،النساء،آیت ۲۷)

اس آیت ِمُبارَکہ کا  شانِ نُزول یہ ہے کہ غیرمسلم،بھائی اوربہن کی بیٹیوں سے نکاح حلال سمجھتے تھے،جب اللہ تعالیٰ نے ان سے نکاح کرنے کوحرام فرمایا تووہ مُسلمانوں سے کہنےلگے کہ جس طرح آپ خالہ اور پُھوپھی کی بیٹی سے نکاح جائزسمجھتے ہو جبکہ خالہ اور پُھوپھی تم پرحرام ہیں،اسی طرح تم بھائی اوربہن کی بیٹیوں سے بھی نکاح کرو۔اس پریہ آیت نازل ہوئی کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم بھی ان کی طرح بدکاری میں پڑ جاؤ۔ (مدارک ،نساء تحت الایۃ ۲۷ص۲۲۳)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سُناآپ نے کہ اللہ پاک  نے کس طرح شہوات کی پیروی کرنے والوں کی مَذمَّت فرمائی کہ ایسے لوگوں کوجہنَّم کی غَی نامی وادی میں ڈالا جائے گا،اسی طرح دوسری آیتِ مبارکہ میں مُنافقین  کی مَذمَّت بیان فرمائی کہ وہ لوگ اِتباعِ شہوات میں پڑ کر ذلیل ورُسوا ہوئےاور اب وہ دِلی بُغْض وعِناد کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ مُسلمانوں کو بھی اس عادتِ بد میں  مبُتلا کردیا جائے ۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اگرہم فیشن سے جان چُھڑاکر اِسلامی تعلیمات اپنانا چا ہتی ہیں ،فیشن پرستی کو چھوڑ کر سُنَّتوں بھری زِندگی بَسرکرنا چاہتی ہیں ،اپنی اِصلاح اور اپنی اَولاد کی مَدَنی تَربِیَت اورانہیں بچپن ہی سےفکر ِآخرت کا ذِہْن دیناچاہتی ہیں تودعوتِ اسلامی کے’’مَدَنی ماحول‘‘سے وابَستہ ہوجائیے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول کی برکت سے بے شُمار فیشن پرست اور مَغْربی تہذیب کے