Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

انٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں،علم ِ دین کا نور پھیلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹیI.T) )کے تعاون سے ’’دارالافتاء اہلسنّت‘‘موبائل ایپلی کیشنApplication)) بھی آچکی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس شعبے  میں مزید ترقی کا سفرا بھی جاری ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رَمَضَانُ المُبَارَک کا پاکیزہ مہینا ہمارے درمیان اپنی برکتیں و رحمتیں لُٹا رہاہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ26رمضانُ المباک کو پندرہویں صدی کی عظیم علمی وروحانی شخصیت شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کایومِ ولادت ہے۔تو آئیے!اسی مناسبت سے  شیخِ طریقت،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا تعارف  بھی ملاحظہ کیجئے،چنانچہ

تعارفِ امیر اہلسنت

شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ 26رَمَضَانُ المُبَارک 1369ھ بمطابق 1950ء میں پاکستان کے مشہور شہر باب المدینہ کراچی میں پیدا ہوئے۔امیرِاَہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی کے آباء و اجداد،ہند کے گاؤں ”کُتیانہ(جُوناگڑھ)“میں مقیم تھے۔آپ کے دادا جان عبدالرحيم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی  عَلَیْہ کی نيک نامی اور پارسائی پورے”کتیانہ“ميں مشہور تھی۔جب پاکستان مَعْرِضِ وُجود میں آیا تو امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے والدین ماجِدَیْن ہجرت کرکے پاکستان تشریف لے آئے۔ابتدا میں بابُ الاسلام (سندھ) کے  مشہور شہر حیدرآبادمیں قِیام فرمایا۔کچھ عرصہ وہاں رہنے کے بعد بابُ الْمدینہ(کراچی)میں تشریف لائے اور یہیں سُکُونَتْ یعنی رہائش  اختیار فرمائی۔