Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

شوقِ علمِ دین

آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو علمِ دین حاصل کرنے کا بے حد شوق و جذبہ تھا،یہی وجہ ہے کہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   دورِ جوانی ہی میں علومِ دِینیہ کے زیور سے آراستہ ہوچکے تھے۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے دینی کتب کا مطالعہ اور علمائے کرام  کی صحبت کو اختیار کیا ۔اس سلسلے میں آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سب سے زیادہ استفادہ مُفتیِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا مُفتی وقارُالدین قادِری رَضَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے کیا اور مسلسل 22سال آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی صحبتِ بابَرَکت سے فیض حاصل کرتے رہے اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ انہوں نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنی خلافت واجازت سے بھی نواز دیا ۔

آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے معمولاتِ زندگی

٭آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زندگی وقت کی پابندی اور مستقل مزاجی میں مشہور ہے،آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مسلسل با جماعت نماز ادا  فرماتے اورسنتیں و آداب کا ہر وقت لحاظ رکھتے ہیں۔٭آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ عموماً سادہ اور سفید لباس بغیر استری کے استعمال کرنا پسندفرماتے ہیں جبکہ سر پر چھوٹے سائز  کا سادہ عمامہ باندھتے ہیں۔٭آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ لوگوں کی اصلاح کرنے کے معاملے میں بے حد مُتَحَرِّک نظر آتے ہیں۔٭آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کبھی بھی کسی سے خلاف ِشرع یا خلافِ سنّت کام کو دیکھ کر خاموش نہیں رہتے بلکہ فوراً اچھے انداز میں پیار و محبت سے سامنے والے کی اصلاح فرما دیتے ہیں۔ ٭اس پُر فِتن دور میں علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کارُجحان صرف دُنیاوی تعلیم کی طرف ہونے اوردینی مسائل سے لاعلم ہونے کی وجہ سے ہر طرف جہالت پھیلتی جارہی ہے، ایسے نازک حالات میں آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دن رات دین کی خدمات میں مصروفِ عمل رہےیہاں تک کہ آپ دَامَتْ