Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

سمیٹنا چاہتےہیں تو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃُالمدینہ کی مَطبوعہ 324صَفحات پر مُشتمل کتاب  بنام ’’152رحمت بھری حکایات‘‘کا مُطالَعہ فرمائیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اِس کتاب میں92 بُزرگوں کے مُختصر حالات ،مغفرت کے واقعات اور بے شمُار فرامین موجود ہیں ۔آپ سے مدنی التجا ہے کہ  خُود بھی اس کتاب کا مُطالعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں،یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ(Download)بھی کی جا سکتی ہے، پڑھی(Read) بھی جا سکتی ہے اورپرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کی جا سکتی ہے۔

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ، اللہ پاک  کے نیک بندوں کا فیضان آپ پر بھی جاری ہوجائے گا  ۔اللہ پاک ہمیں بُزرگانِ دین کے نقشِ قَدَم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیۡن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

مجلس ”دارُالافتاءاہلسنت“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں کم وبیش 104 شعبہ جات میں خدمتِ دین کیلئے مصروفِ عمل ہے ۔ان میں سے ایک شعبہ دارالافتاء اہلسنت  بھی ہے جہاں دعوت ِاسلامی سے وابستہ مفتیانِ کرام اور علمائے  اہلسنّت مسلمانوں کی شرعی رہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔ تاحال  پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود دارالافتاء اہلسنّت کی 11شاخوں سے ماہانہ کم وبیش 100000 (ایک لاکھ )  سے زائد جوابات (جن میں انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے فتاوٰی بھی شامل ہیں )  دارالافتاء اہلسنّت سے  جاری کیے جاچکے ہیں ۔ اکثر فتاوٰی کمپیوٹر پر کمپوز کرکے دئیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ہزارہا اسلامی بھائی ٹیلیفون کے ذریعے نیز بِالْمُشَافَہ اپنے درپیش مسائل کا حل پاتے اور اپنے معاملات کو شریعتِ مُطَہَّرَہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔دارُالافتاءاہلسنَّت کے مفتیان کِرام ٹیلی فو ن،واٹس اَیپ Whatsapp))اور