Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

اللہ پاک ہمیں تمام خُلفائےعِظام اور صحابۂ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجۡمَعِیۡن سے مَحبَّت کرنے اور ان کا ادَب واحتِرام بجالانے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’مسجد درس ‘‘

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سنتوں کو پھیلانے   اور بُزرگانِ دین کی سیرت اپنانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سےہردم وابستہ  رہئے اور اپنی مصروفیات میں سے کچھ وَقْت نکال کر   ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں بھرپور حصہ لیجئے ۔یاد رہے!ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے روزانہ کا  ایک مَدَنی کام ”مسجد  درس“بھی ہے،جو عِلْمِ دِیْن  سیکھنے سکھانے کا مؤثَّر ترین ذریعہ ہے۔٭مسجد  درس بہت ہی پیارامدنی کام ہے کہ اِس کی برکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت حاصل ہوتی ہے۔٭ مسجد  درس کی برکت سے مطالعے کاموقع ملتا ہے۔٭ مسجد  درس  کی برکت سے مسلمانوں سے ملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔٭ مسجد  درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کے مختلف موضوعات پرمشتمل کتب ورسائل سے علمِ دِین سے مالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مُسْلِمَہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔٭ مسجددرس ،بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مُعاون و مددگار ہے۔

دُعائے عطار:یاربِّ محمّد عَزَّ  وَجَلَّ!جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ2 درس دیں یا سُنیں ان کو اور مجھےبےحساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پڑوس میں اکٹّھارکھ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

آئیے!”مسجددرس“ کی ایک ایمان افروز  مدنی بہارسنئے،چنانچہ