Book Name:Faizan e Mushkil Kusha

بعد گلاس میں بچا ہوا پانی پھینکنے بجائے دوسرے کو پلا دیجئے یا کسی اور استعمال میں لیجئے۔٭نل سے قطرے  ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِسکا حل نکالئے ورنہ  اس طرح پانی ضائع ہوتاہے  ۔٭بسا اوقات مساجِد و مدارِس کے نل ٹپکتے رَہتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا !اِنتظامیہ کو اپنی ذِمّہ داری سمجھتے ہوئے اپنی آخِرت کی بہتری کیلئے فوراً کوئی ترکیب کرنی چاہئے۔ (وضو کا طریقہ ،ص۴۵،۴۶،۴۷)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔ 

دل پہ گر زَنگ ہو ، سارا  گھر تنگ ہو                   داغ سارے دُھلیں ، قافلے میں چلو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭وضوسےپہلےکی دعا

دعوت اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" وضوسےپہلےکی دعا "یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ترجمہ:اللہ کےنام شروع جونہایت مہربان رحمت والا

(ابوداؤدشریف،کتاب الطہارۃ، باب التسمیہ علی الوضوء، الجزءالاول،ص:69،ح:101)

بِسْمِ اللہِ  وَالْحَمْدُلِلّٰہِ