Book Name:Ilm Deen K Fazail

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان کا خُلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ

٭بقدر ضرورت عِلْمِ دِین  حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔

٭عِلْمِ دِین  حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا ہمارے بزرگان دین کی سنت ہے ۔

٭ عِلْمِ دِین   حاصل کرنے والوں کی اللہ پاک مشکلات حل فرماتا ہے ۔

٭ عِلْمِ دِین حاصل کرنے والوں کے لئے فرشتے اپنے پر بچھا تے ہیں ۔

٭ عِلْمِ دِین سے  خوفِ خدا پیدا ہوتا ہے۔

٭ عِلْمِ دِین سیکھنے والوں  کیلئے زمین وآسمان میں رہنے والے حتّٰی کہ پانی میں مچھلیاں استغفار کرتی ہیں ۔

٭علمِ دین سے جہاں جہالت  دُور ہوتی ہے وہیں درست طریقے سے عبادت کی ادائیگی بھی ہوتی  ہے۔

اللہ پاک ہمیں علمِ دین حاصل کرنے اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

علم سیکھنے کےمدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسُنّت کی فضیلت اور علم دین سیکھنے کے چند آداب بَیان کرنےکی سعادت حاصل کرتی ہوں۔نبیِّ کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ