Book Name:Ilm Deen K Fazail

شدت اور سفر کی مشقت کو برداشت کرتے ہوئے بڑے شوق سے سفر کرنے والے تھے مگر افسوس !  فی زمانہ سفر انتہائی آسان ہوچکا ہے  پھر بھی  ہمارے اندر علم سیکھنے کا جذبہ ختم ہوتا جارہاہے۔ ہاں! حصولِ دنیا کیلئے اس آسانی سےبھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔ افسوس صد افسوس! ہم اپنی دنیا بنانے کیلئے تو سہانے سپنے دیکھتی ہیں ، لیکن علم دین سیکھنے کے لئے ہمارے پاس وقت نہیں ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضری  کی فرصت نہیں ،گھر میں بیٹھے بٹھائے  مدنی چینل کے ذریعے  معلومات کا ڈھیروں خزانہ سمیٹنےکو ہمارا  دل نہیں چاہتا،اے کاش ہمارے دلوں میں بھی حصولِ علم کی تڑپ پیدا ہوجائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی مذاکرہ  “

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلّ  شیخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ’’علم بےشُمارخزانوں کامجموعہ ہے، جن کےحُصُول کاذریعہ سُوال ہے۔‘‘کےقول کو عملی جامہ پہناتے ہوئےمدنی مذاکرے کاسِلْسلہ شُروع کِیاجو  مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام بھی ہے ۔ مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد واَعمال، فضائِل ومَنَاقِب،شریعت وطریقت،تاریخ  وسیرت، سائنس وطِبّ، اَخلاقیات واِسلامی مَعْلُومات،معاشی ومُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعاتکے بارے میں مختلف قسم کے سُوالات کئے جاتے ہیں اور شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہانہیں حکمت آموز اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں۔ ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات