Book Name:Ilm Deen K Fazail

جو حج کی معلومات حاصل کرنے کے بجائے  یوں کہتے ہیں کہ  بس حج کے لئے چلے جاؤ وہاں جو سب لوگ کر رہے ہوں گے  انہی کی دیکھا دیکھی ہم بھی کرلیں گے۔ذرا غور کیجئے!اتنا پیسہ خرچ کرنے،ملک اور گھر باربچوں سےدوررہنےکےبعد بھی اگر ہمارا فرض  حج ادا نہ ہو تو پھر ان سب قربانیوں کا کیا فائدہ ؟ لہٰذا  نماز روزے اور حج وعمرہ کے بارے میں مفید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی ان کتب”نماز کےاحکام“”فیضان رمضان “اور”رفیق الحرمین“کامطالعہ کیجئے۔یادعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے   ان کتب کو  ڈاؤن لوڈ  Download) )  کرکے پڑھ لیجئے۔

زکوٰۃ کا علم:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اسی طرح زکوٰۃ  بھی دِین اسلام کا ایک اَہَم رُکن Pillar))ہے جو صاحبِ نصاب شخص پر فرض ہوتی ہے ۔  مگر ہم میں سے کتنے ایسے ہوں گے  جنہیں صاحب ِ نصاب کا مفہوم بھی معلوم نہیں ہوگا،زکوٰۃ کب فرض ہوتى ہے، کتنے  مال  پر کتنی زکوۃ بنتی ہے ،زکوۃ کے  اصل مستحق کون لوگ ہوتے ہیں ا ور اس کے علاوہ  بھی زکوٰۃ کے بارے  مىں  بہت  سے مسائل  سے ہماری اکثریت لاعلم ہوتی ہے جس کی وجہ سے شرعی طور پر جتنی  زکوٰۃ بنتی ہے وہ   پوری ادا نہیں کرتے اور  گنہگا ر ہوتے ہیں ۔ زکوۃ کےمسائل سیکھنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی  دو (2)کتب ”فیضانِ زکوٰۃ“ اور ” فتاوی اہلسنت احکامِ زکوۃ “ کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حُصُولِ عِلْم کے ذرائع

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! یہ بات ذہن نشین رکھئےکہ ہر ایک کو  اپنی  ضرورت کے مطابق