Book Name:Ilm Deen K Fazail

مالِکِ نصابِ نامی(یعنی حقیقۃً یا حکماً بڑھنے والے مال کے نِصاب کا مالک) ہو جائے توزکوٰۃ کےمسائل، صاحِبِ اِستِطاعت ہوتو مسائلِ حج،نِکاح کرنا چاہے تو اِس کے ضَروری مسائل ،تاجِر ہو تو خرید و فروخت کے مسائل، مُزارِع یعنی کاشتکار(وزمیندار)کھیتی باڑی کے مسائل،مُلازِم بننے اور ملازِم رکھنے والے پر اجارہ کے مسائل۔ وَ عَلٰی ھٰذَاالْقِیاس(یعنی اور اِسی پر قِیاس کرتے ہوئے ) ہرمُسلمان عاقِل و بالغ مردوعورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عین ہے۔([1])

          میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے  مبارک فتوے  سے معلوم ہوا کہ ہرعاقل و بالغ،مرد عورت پر  عقائد کا علم سیکھنا ،وضو،غسل، نماز اور روزہ کے مسائل سیکھنا ، صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کے مسائل، حج فرض  ہونے پر حج کے مسائل، کاروبار کرنے والوں  پر خریدو فروخت  کے مسائل  سیکھنا  فرض ہے ۔آئیے! اب ہم اپنے بارے میں غور کر یں کہ ہم پر کونسا علم سیکھنا فرض ہے اور ہمیں اس کی کتنی معلومات (Sciences)ہے ۔سب سے پہلے عقائد کےعلم کوہی  لے لیجئے۔علمِ عقائد ایک اہم علم ہے اس میں یہ بیان ہوتا ہے کہ اللہ پاک کی  ذات  و صفات کے بارے میں مسلمانوں کو کیا عقیدہ رکھناچاہئے،انبیاءِکرامعَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام،حضراتِ صحابہ اوراولیاءرِضْوَانُ اللہِ عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن کےبارے میں کیا عقیدہ ہونا چاہئے، قیامت واحوالِ قیامت کیا ہیں، جنّت و دوزخ کسے کہتے ہیں اور ان کے بارے میں کیا عقیدہ رکھنا چاہئے، کن کن چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے اور کن چیزوں کا انکار انسان کو کفر و گمراہی کے عمیق گھڑے  میں پھینک دیتا ہے اور کون سے ایسے افعال ہیں جن کے کرنے سے انسان دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہم اپنے بارے میں غور کرىں کہ ہمیں ان عقائدکی کتنی معلومات


 

 



[1]ماخوذاز فتاوٰی رضویہ ، ۲۳/۶۲۳،۶۲۴