Book Name:Gaflat Ka Anjaam

برکت  سےپیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نیکی کی دعوت دینےوالی سنت پرعمل ہوجاتا ہے۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےمسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےعلمِ دِین اور نیکی کی دعوت سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائےجاتےہیں۔ ٭مدنی دورےکی برکت سےبےنمازیوں کونمازی بنانے میں بہت  مددحاصل ہوتی ہے۔٭مدنی دورے کی برکت سےدعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی تشہیر و نیک نامی ہوتی ہےاورجواسلامی بھائیمدنی دورےمیں شرکت کرتےہیں اَمیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان کو دُعائے مدینہ سے یوں نواز  رہے ہیں ۔

جو نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائے

میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ

                                                  (وسائل بخشش مرمم،ص۳۶۹)

      آئیے!بَطورِتَرغِیْب مدنی دورےکی ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھ مدنی دورہ کرنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

مسجد آباد  ہوگئی

      بابُ المدینہ( کراچی)کےایک اسلامی بھائی  کابیان ہےکہ ہمارا مدنی قافلہ پنجاب کےایک  شہرکی مسجد میں پہنچا ۔دروازے پر تا لالگا ہواتھا ،کوشش کرکےچابی حاصل کی ،دروازہ کھولا تو ہر چیز پر مٹی ہی مٹیتھی ،ایسا معلوم ہوتا جیسےکافی عرصہ سےمسجد بندہو،ہم نےمل جُل کر صفائی کی،نمازِعصرکے بعدمدنی دورہ  کے لئے کھیل کےمیدان میں پہنچےاور کھیلنے میں مشغول نوجوانوں کونیکی کی دعوت دی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!کئی نوجوان ہاتھوں ہاتھ ہمارےساتھ چلنے کے لئے تیار ہوگئے،مسجد میں آکرہمارےساتھ نماز پڑھنےاورسنّتوں بھرا بیان  سُننےکی سعادت حاصل کی،ہماری  انفرادی کوشش سےانہوں نے اُس مسجدکو