Book Name:Gaflat Ka Anjaam

آرام پہنچتا ہے۔روزے سے جسمانی  کھچاؤ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔روزہ رکھنے سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی اور اضافی چربی ختم ہو جاتی ہے۔روزہ رکھنے سے بے اولادخواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات(Possibilities) کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔(صراط الجنان،۱/۲۹۳)

 روزے کے تفصیلی احکام اور فضائل جاننے کیلئے  امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف فیضانِ رمضان (مُرمّم ) کا مطالعہ بہت مفید رہے گا۔اس کے علاوہ شریعت نے جن کاموں کا حکم دیا ان کے فضائل جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”جنت میں لے جانے والے اعمال “اور جن کاموں سے بچنے کا حکم دیا ان کی تباہ کاریاں جاننے  کیلئے ”جہنم میں لے جانے والے اعمال(جلد1اور2)کا مطالعہ کیجئے۔

مُختْصَر سی زِنْدَگی ہے بھائیو!     یکیاں کیجئے نہ  غفلت  کیجئے

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۰۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’مدنی دورہ ‘‘

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں   نہ صرف خود  اپنی زندگی  رَبِّ   کریم کی  اطاعت   وفرمانبرداری میں بسر کرنی چاہیے  بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں  میں فکرِ  آخرت پیدا کرنے کیلئے انہیں بھی دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنا چاہیے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لینا چاہیے ۔12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک  مدنی کام”مدنی دورہ “بھی ہے جس کے ذریعے گھرگھر،دکان دُکان لوگوں کو نیکی کی دعوت دی جاتی ہے،نیکی کی دعوت دینا تو ایسااہم فریضہ ہے کہ تمام ہی  انبیائےکرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام بلکہ خودسَیِّدُالانبیا،محبوبِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواسی مقصد کیلئے دُنیا میں بھیجا گیا ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی کام  کےبےشماردِینی ودُنیوی فوائد  (Benefits)ہیں ٭مدنی دورے کی