Book Name:Gaflat Ka Anjaam

کرنے کے بعد ہی ہم منزل تک پہنچ سکتے ہیں ،اب وہ منزل جنّت ہوگی یا جہنَّم! اِس کا اِنْحِصار اس بات پر ہے کہ ہم نے یہ سفر کس طرح طے کیا ! اللہ پاک اور اس کے رسول   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے  اِطاعت گزار بن کریامَعَاذَاللہ نافرمان بن کر ؟افسوس  ہے اُس پرجودنیا کی رنگینیاں دیکھنے کے باوُجُودبھی اس کے دھوکے میں مُبتَلا رہے اور موت سے یکسر غافِل ہوجائے۔

دنیافانی اورآخِرت باقی ہے

      اَمِیرُالْمُؤمِنین حضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپناسب سے آخِری خُطبہ(Last Sermon)  جو ارشا د فرمایا ،اس میں یہ بھی ہے: اللہ کریم نے تمہیں دنیا صرف اس لئے عطا فرمائی ہے کہ تم اس کے ذَرِیعے آخِرت کی تیّاری کرو ۔اِس لئے عطا نہیں فرمائی کہ تم اسی کے ہوکر رَہ جاؤ،بے شک دُنیافانی اور آخِرت باقی ہے۔ تمہیں فانی( دنیا)کہیں بَہکاکرباقی(آخرت)سے غافِل نہ کر دے، فنا ہو جانےوالی دنیا کوباقی رہنےوالی آخِرت پرتَرجیح نہ دو،کیونکہ دنیا مُنْقَطِعْ ہونےوالی ہےاوربےشک اللہ پاک کی طرف لَوٹنا ہے ۔اللہپاک سے ڈرو کیونکہ اس کا ڈر اس کے عذاب کیلئے (رَوک اور) ڈھال اور اُس  تک پہنچنے کا ذَرِیْعہ ہے ۔ ( موسوعَۃ ابن ابی الدنیا،کتاب ذم الدنیا،۵/۸۳، حدیث:۱۴۶،ملخصا)

چند روزہ ہے یہ دُنیا کی بَہار         لَگا اِس سے نہ غافِل ذِی نَہار

عُمْر اپنی یُوں نہ غفلت میں گُزار            ہوشِیَار اے مَحْوِ غفلت ہوشِیَار

ایک دِن مَرْنا ہے آخِر مَوْت ہے          کرلے جو کرنا ہے آخِر مَوْت ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہماری زِنْدَگی کا ایک ایک لَمْحَہ بڑا قیمتی ہے اور ہماری زِنْدَگی ہر آن   تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے ۔لہٰذا عقلمند ی  کا ثبوت دیتے ہوئے اِس فانی  دُنیا کے دھوکے میں مُبْتَلا ہوکر