Book Name:Gaflat Ka Anjaam

فی زمانہ نیکیوں سےدُورہونےاورغفلت کےگہرے گڑھے میں جا  پڑنے کا ایک   اہم سبب دنیا کی محبت ہے  جوانسان  کو حلال وحرام کی تمیز بُھلا کر نیکیوں سے دُور کردیتی ہے، لہٰذا اپنےدل سے دنیاوی محبت نکال دیجئے  کیونکہ یہی سارے فساد کی جڑ ہے ۔

       حضور نبیِ رحمت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشاد فرمایا: جسے دنیا کی محبت کا شربت پلایا گیا وہ3 چیزوں کا مزہ ضرور چکھے گا۔(۱) ایسی سختی جس سے اس کی تھکن دُورنہ ہوگی،(۲)ایسی حرص جس سے وہ غنی نہ ہوگا،(۳)ایسی خواہش جس کی تکمیل نہ کرسکےگا۔ لہذا جس نے دنیا کو طلب کیا آخرت اس کے مرنے تک اسےتلاش کرتی رہے گی ، جب وہ مرجائے گا تو وہ اسے پکڑلے گی اورجس نے آخرت طلب کی دنیا اسے ڈھونڈتی رہے گی یہاں تک کہ وہ اس میں سےاپنا پُورارِزق حاصل کرلے۔(طبرانی کبیر،عبداللہ بن مسعود، ۱۰/ ۱۶۲،رقم: ۱۰۳۲۸،ملتقطا)

مرے دل سے دنیا کی چاہت  مٹا کر

کر اُلفت میں اپنی فنا یاالٰہی

 (وسائلِ بخشش مرمم ، ص۱۰۵)        

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

(2)اچھی  صحبت اختیارکرنا!

غفلت بھری زندگی سے پیچھاچُھڑانےکیلئے  نیک  لوگوں کی صحبت  اختیارکیجئے کہ اس کی برکت سے  ہمیں گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق ملے گی۔ فی زمانہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اچھی صحبت پانے کیلئے  کسی نِعْمتِ عظمیٰ سے کم نہیں ،اَلْحَمْدُلِلّٰہاس مدنی ماحول  کی برکت  سے اب  تک لاکھوں  مسلمان   گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیکیاں کرنےوالےبن گئے۔لہٰذا ہمیں بھی بُری صحبت سے بچنا