Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

خَصلت(عادت)کانتیجہ یہ ہوگا کہ دُشمن دوستوں کی طرح مَحَبَّت کرنے لگیں گے۔(خزائنُ العرفان،ص ۸۸۴)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد  

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!مسلمان ہوں یا غیر مسلم سبھی  اِس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ اِسلام اچھےاَخلاق اور نَرمی کی بدولت پھیلا ہے، آج پوری دنیا میں جو ہمیں اسلام کا حَسِیْن گلشن لہلہاتا نظر آرہا ہے اس میں نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ،صحابَۂ کِرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن اور اَولِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کے اَخلاق اور نرمی کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج بھی اچھےاَخلاق کی بَرَکتوں سے بے شمار غیر مسلم اسلام کی دَولت سے سَرفراز ہورہے ہیں جبکہ شرابیوں،سُود خوروں،والِدَین کے نافرمانوں،بَدکاروں،فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سُننے کے شیدائیوں،فیشن پرستوں،ایک دوسرے کے خُون کے پِیاسوں،مُعاشَرے کے ناسُور سمجھے جانے والوں،بَدعقیدہ لوگوں اور   طرح طرح کے گُناہوں میں مبتلا رہنے والوں کی زندگیوں میں حقیقی معنیٰ میں مَدَنی اِنقلاب برپا ہورہا ہے۔آئیے!اچھےاَخلاق کی بَرَکتوں پر مُشْتَمِل ایک اِیمان اَفروز حکایت سنئے چنانچہ

شَرابی کی توبہ

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا اِمام محمد غَزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ”اِحیاءُ الْعُلُوم“میں نَقْل کرتے ہیں: حضرت سیِّدُنا محمد بن زَکَرِیّا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک بار میں اِبنِ عائِشہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس حاضِر ہوا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نَمازِ مغرِب کے بعد مسجِد سے گھر کی جانِب روانہ ہوئے،راستے میں ایک قُریشی نوجوان نشے میں دُھت نَظر آیا،اُس نے ایک عورَت کے ساتھ نازیبا حَرَکت کی، عورَت چِلّائی،لوگ اُس نَوجوان پر ٹُوٹ پڑے،حضرت سَیِّدُنا اِبنِ عائِشہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اُسے پہچانا اور لوگوں سے چُھڑا کر شَفْقَت کے ساتھ سینے سے لگالِیا،اپنے گھر لائے اور اُسے سُلا دیا۔جب وہ جاگا تو اُس کا نَشہ اُتر چکا تھا۔اُسے نشے کے دَوران ہونے والے قصّے اور پِٹائی کا معلوم ہوا تو مارے شَرم کے رو پڑا اور جانے لگا۔حضرت سیِّدُنا اِبنِ عائِشہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اُسے نہایت نَرمی کے ساتھ نیکی کی دعوت دی اور