Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اچھےاَخلاق کی بَرَکتیں

نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کو جب یہ خَبَر مِلی کہ نَجْد(مَوْجُودہ رِیاض)کے ایک مَشْہور بَہادُر ”دُعْثُور بن حارِث مُحارِبِی“نے مدینے پر حَملہ کرنے کے لئے ایک لشکر تیَّار کرلیا ہے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم چارسو(400) صَحابَۂ کِرام رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی فَوج لے کر مُقابَلے کے لئے رَوانہ ہوگئے۔دُعْثُور کو جب یہ خَبَر مِلی کہ رَسولِ اَکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ہمارے شہر میں آ گئے ہیں تو وہ بھاگ نِکلا اور اپنے لشکر کو لے کر پہاڑوں پر چَڑھ گیامگر اِس کی فَوج کا ایک آدَمیحَبَّانگِرِفتار ہو گیا اور بارگاہِ رِسالت میں آکر اِسلام لےآیا۔اِتِّفاق سے اُس دِن زور دار بارِش ہو گئی۔رَسولِ کَرِیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ایک دَرَخْت کے قَرِیب اپنے کپڑے سکھانے لگے۔پہاڑ کی بُلندی سے غیر مُسْلموں نے دیکھا کہ صَحابَۂ کِرام رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اپنے اپنے کاموں میں مَشغول ہیں اور  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم اکیلے ہیں تو اُنہوں نے دُعْثُور  کو نَبیِّ کَرِیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم پر حَمْلہ کرنے کے لئے اُبھارا،دُعْثُور یہ جُملَہ”اگر میں محمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کو قَتْل نہ کرسکا تو اللہ پاک مجھے قَتْل کردے“کہتے ہوئے تَلوار لے کر رَسولِ اَکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف بڑھا حتّٰی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم