Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

اے کاش!اِنہیں سُن کر ہمارے دل میں بھی اِس سے نفرت پیدا ہوجائے اور ہمارا تَوْبہ کا ذِہْن بھی بن جائے۔آئیے!اب ہم اچھے اَخْلاق کی پیکر بنّنے کےلئے بارہویں کی نسبت سے12 طریقے سُن کر اُن پرعمل کی نِیَّت بھی   کرتی ہیں:

اَچھےاَخْلاق کی عادت بنانے کے طریقے

(1)اچھے اَخْلاق کے لئے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگڑائیے اور اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے اَشکبار آنکھوں سے بُرے اَخْلاق سے نجات کی دُعا مانگئے،(2)اچھے اَخْلاق کے فضائل اور بُرے اَخْلاق کے نُقصانات پر مُشْتَمِل اَحادیث و رِوایات،واقِعات اور اَقوالِ بُزرگانِ دِین کو بار بار پڑھئے اور سنئے،(3) دِن کا اکثر حِصَّہ خاموشی اِختیار کیجئے اور حتّی الاِمکان لکھ کر یا اِشارے سے گفتگو کی عادت بنائیے،(4) پابندی کے ساتھ تلاوتِ قرآن مع ترجَمۂ قرآن کنزُالایمان اور اِس کے ساتھ تفسیر خزائنُ العرفان یا نورُالعرفان یا صراطُ الجنان کا مُطالعہ کرنے کا معمول بنالیجئے،(5)بُرے لوگوں کی صحبت سے بچتے رہئے، (6) دعوتِ اسلامی کے مَدَنی  ماحول سے وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کےآٹھ (8) مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بِچھونا بنالیجئے،(7)دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجتماعات میں پابندی کے  ساتھ شرکت  کیجئے،(8) روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کیجئے،(9)دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسکرلیجئے،(10)مَدَنی چینل پر نشر ہونے والے مُختلِف سلسلے دیکھتے رہئے،(11)کسی پیرِ کامِل کا دامَن مضبوطی سے تھام لیجئے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شَیْخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میں پیرِ کامِل کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں لہٰذا آپ بھی امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے ذَرِیْعے مُرید ہوکر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے غُلاموں میں شامِل ہوجائیے(12)دعوتِ اسلامی کے تحت  قائم شُعبہ جات میں سے کسی شعبے میں اپنی خدمات پیش کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اِن طريقوں پر عمل کی بَرَکت سے بُرے اَخْلاق كاخاتِمہ ہوگا اور اچھے اَخْلاق اپنانے کا ذِہْن بنے گا۔