Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے163مدنی پھول“سے سر کے بالوں وغیرہ کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں: عورت کا سر مُنڈوانا حرامہے( خلاصہ ازفتاوٰی رضویہ ج۲۲ ص۶۶۴)٭ عورت کو سر کے بال کٹوانے جیسا کہ اِس زمانے میں نصرانی عورتوں نے کٹوانے شروع کردیے ناجائز و گناہ ہے اور اس پر لعنت آئی۔ شوہر نے ایسا کرنے کو کہا جب بھی یہی حکم ہے کہ عور ت ایسا کرنے میں گنہگار ہوگی کیونکہ شریعت کی نافرمانی کرنے میں کسی(یعنی ماں باپ یا شوہر وغیرہ) کاکہنا نہیں مانا جائے گا۔ (بہارِ شریعت ج۳ص۵۸۸) ٭چھوٹی بچیوں کے بال مردانہ طرز پر نہ کٹوایئے، بچپن ہی سے ان کو لمبے بال رکھنے کا ذہن دیجئے۔٭ بعض لوگ سیدھی یا اُلٹی جانب مانگ نکالتے ہیں یہ سنتکے خلاف ہے٭ سنت  یہ ہے کہ بیچ میں مانگ نکالی جائے(ایضاً) ٭آج کل قینچی یا مشین کے ذَرِیعے بالوں کو مخصوص طرز پر کاٹ کر کہیں بڑے تو کہیں چھوٹے کر دیئے جاتے ہیں، ایسے بال رکھنا سنَّت نہیں۔ ٭ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: ’’جس کے بال ہوں وہ ان کا اِکرام کرے۔‘‘  (ابوداوٗد ج ۴ ص ۱۰۳حدیث ۴۱۶۳)یعنی ان کو دھوئے، تیل لگائے اور کنگھا کرے٭ سر میں مہندی لگا کر سونا نہیں چاہئے ۔ ایک حکیم کے بقول اس طرح مہندی لگا کر سوجانے سے سر وغیرہ کی گرمی آنکھوں میں اُتر آتی ہے جو بینائی کے لئے مُضر یعنی نقصان دِہ ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات)،120صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،رسالہ163  مَدَنی پھول“ اور101  مَدَنی پھول“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔