Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

درخواست ہے،اگرآپ ابھی نہيں آسکتے تو پھر کبھی ضرور تشريف لائیے گا۔پھر آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اُسے ايک عطر(Perfume) کی شيشی تحفے میں پيش کی۔چندسالوں بعد اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ ميں سُنّتوں کے عامِل ايک اسلامی بھائی سَبْز عمامہ سجائے حاضِر ہوئے اور کچھ اِس طرح سے عَرْض کی،حُضور! چند سال قَبْل ايک نَوجوان نے آپ کو(مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ) فلم ديکھنے کی دعوت دی تھی اور آپ نے کمالِ ضَبْط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناراض ہونے کے بجائے اِجتماع ميں شرکت کی دعوت پیش کی تھی وہ نوجوان ميں ہی ہوں۔ميں آپ کے عظیم حُسْنِ اَخلاق سے بےحد مُتَأَثِّر ہوا اور ایک دن اِجتماع ميں آگیا، پھر آپ کی نَظرِ کرم ہو گئی اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!ميں گناہوں سے تَوْبہ کرکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گيا ۔(تعارف امیر اہلسنت،ص۴۰)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سُنا آپ نے کہ شَیْخِ طریقت،امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اِنْفِرادی کوشِش کرنے کا طریقہ بھی کتنا پیارا تھا!اگر آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اُس نادان کی نامناسِب حَرَکت پر غُصّے میں آجاتےاور کوئی سخت بات کہہ دیتے تو کبھی بھی ایسے مَدَنی نتائج برآمد نہ ہوتے،لہٰذا اگر آپ بھی اِصلاحِ اُمّت کا درد اپنے سینے میں  رکھتی ہیں تو اچھے اَخلاق،عاجِزی،صَبْر اورنَرمی کو اپنی طبیعت میں شامل کرلیجئے کیونکہ  بُرے  اَخْلاق عمل کو بھی خراب کردیتے ہیں جیسا کہ  نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:اچھے اخلاق گناہ کو اِس طرح پگھلا دیتے ہے جس طرح پانی برف کو پگھلادیتا ہے اور بُرے اخلاق عمل کو ایسے خراب کرتے ہیں جیسے سِرکَہ شہد(Honey) کو خراب کردیتا ہے۔(معجم کبیر،۱۰/۳۱۹،حدیث: ۱۰۷۷۷) آئیے!بُرےاَخْلاق کے چند دِینی اور دُنیوی نُقصانات کے بارے میں   سنئےچُنانچہ

بداَخْلاقی کے دینی و دنیوی نُقصانات

٭بداَخْلاقی نَحوست ہے،٭بداَخْلاقی خُود بھی بدعَمَلی ہے اور بہت سی بدعَمَلِیوں کا ذَرِیْعہ ہے۔ )مرآۃُ المناجیح،۶/۴۳۶(