Book Name:Kiun Barhvi Pe He Sabhi Ko Pyar Aa Gya

شَمع روشن ہوجاتی ہے جبکہ بارہویں والے دن عِیْدِ مِیْلَادُالنَّبِی کی خوشی میں آپ عاشِقانِ رَسُول میں عِیدی بھی تقسیم فرماتے ہیں۔مِیْلادِمُصْطَفٰے کی خوشی میں عشق و مَحَبَّت میں ڈوبی ہوئی آپ کی دیوانگی کا اندازہ آپ  کے تَحریر کردہ نعتیہ دِیوان ”وَسائلِ بخشش“سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے چُنانچہ اپنے اِس نعتیہ دِیوان میں مَوجود ایک کلام کے مَقْطَع میں اپنے جذبات کا اِظہار کچھ یُوں فرماتے ہیں کہ

پُھولے نہیں سَماتے ہیں عطّارؔ آج تو                     دُنیا میں آج حامیِ عطّارؔ آگئے

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۱۲)

سَرکار کی آمدمَرحباسَردار کی آمد مَرحباآمِنہ کے پھول کی آمدمَرحبارَسُولِ مقبول کی آمد مَرحباپیارے کی آمد مَرحبا

مَرحبا یا مُصْطَفٰےمَرحبا یا مُصْطَفٰےمَرحبا یا مُصْطَفٰے مَرحبا یا مُصْطَفٰے

12 مَدَنی کاموں میں  سے ایک  مَدَنی کام ’’ مَدَنی اِنْعَامات‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَمیرِ اَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عشق و مستی میں ڈوب کر اپنے آقا و مَوْلیٰ،حَبیبِ کِبْرِیا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کا جَشن مَنانا اِس بات کا واضِح ثُبوت ہے کہ بِلا شُبہ آپ  ایک سچّے عاشقِ رَسُول ہیں۔ اگرہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی عشقِ حبیب کی لازَوال دَولت اور جَشنِ وِلادَت مَنانے کا سَلِیْقہ آجائے تو اِس کا بہترین  ذَرِیْعَہ یہ ہے کہ ہم دَعْوَتِ اسلامی کے  مَدَنی  ماحول سے وابستہ رہیں اور خوش دِلِی کے ساتھ 12 مَدَنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیں۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام مَدَنی اِنْعَامات“کے مُطابِق روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے ہر  مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کومدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے۔

õاَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی اِنعامات عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،õ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ