Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam

میں اُونٹ کی مینگنیاں ڈال دی جاتی تھیں اور ان کو مجبور (Force)کیا جاتا تھا کہ وہ کسی جانور کے بدن سے اپنے بدن کو رگڑیں پھر سارے شہر کا اسی گندے لباس میں چکر لگائیں اور اِدھر اُدھر اُونٹ کی مینگنیاں پھینکتی ہوئی چلتی رہیں۔ یہ اس بات کا اعلان ہوتا تھا کہ ان عورتوں کی عدّت ختم ہوگئی ہے ۔اسی طرح  دوسری خراب  رسمیں  بھی تھیں جو غریب عورتوں کے لئے مصیبتوں اور بلاؤں کا پہاڑ بنی ہوئی تھیں اور بے چاری مصیبت کی ماری عورتیں گھٹ گھٹ کر اپنی زندگی کے دن گزارتی تھیں۔سالہا سال تک یہ ظلم و ستم کی ماری دکھیاری عورتیں اپنی اس بے کسی اور لاچاری پر روتی بلبلاتی اور آنسوبہاتی رہیں مگر دنیا میں کوئی بھی ان عورتوں کے زخموں پر مَرہم رکھنے والا اور ان  کےآنسوؤں کو پُونچھنے والا دُور دُور تک نظر نہیں آتا تھا نہ دنیا میں کوئی بھی ان کے دُکھ درد کی فریاد سننے والا تھا نہ کسی کے دل میں ان عورتوں کے لئے رحم و کرم کا کوئی جذبہ تھا۔

عورت اسلام کے بعد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسلام سے پہلے عورتوں  پرہونے والے ظُلم وسِتم  کو  روکنے کیلئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے نبیِ  رحمت،شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اسلامی احکامات دے کر  بھیجا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد سے ساری دنیا میں انوکھا انقلاب برپا ہوا اور لاچار عورتوں کے بھی دکھ درد دُور ہوگئے۔جب ہمارے آقا،دُکھوں کے ملجاء و ماویٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہعَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے”دِینِ اسلام“لے کر تشریف لائے تو دنیا بھر کی ستائی ہوئی عورتوں کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔اسلام کی بدولت ظالم مردوں کے ظلم و ستم سے کُچلی اور روندی ہوئی عورتوں کادرجہ اس قدر بلند و بالا ہوا کہ عبادات و معاملات بلکہ زندگی (Life)اور موت کے ہر مرحلے اور ہر موڑ پر عورتوں کوباوقار مقام حاصل ہوا،مردوں کی طرح عورتوں کے بھی حقوق مقرر ہوگئے ،ان کے حقوق کی