Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam

شعبہ جات میں سے ایک شعبہ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہے۔اس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں،جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب (Persuasion)دلانا ہے، اسلامی بھائیوں کیلئے 72 اسلامی بہنوں کیلئے 63 مدنی انعامات ہیں ۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دستور بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اخلاص کے ساتھ اپناکر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے جنت الفردوس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔ آئیے!ہم سب نیت کرتے ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اسلام میں بیوی کا مقام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسلام سے پہلے مال کے لیے جانوروں اور دوسرے ساز و سامان کی طرح بیویوں کو بھی رہن(گِرْوی)رکھ دیا جاتا۔(بخاری، کتاب الرهن، باب رهن السلاح،۲ /۱۴۸، رقم :۲۵۱۰ ،ماخوذا)

ایسے میں رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی صورت میں اسلام کانوربکھیرتاہواایسا سُورج طلوع ہوا جس نے عورت کو نہ صرف ظلم و ستم سے چھٹکارا  دیا بلکہ مردوں پر اس کے حقوق مقرر