Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam

قافِلے میں کسی قسم کی دوا استِعمال کی نہ ہی کسی چیز سے پرہیز کیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مَدَنی قافلے میں سفر کی بَرَکت سے اللہ  تعالیٰ نے میرے مرض کو دُور کردیا۔

ہے شفا ہی شفا، مرحبا! مرحبا!                آ کے  خود  دیکھ  لیں،  قافلے  میں  چلو

دل میں گر دَرْد ہو ڈر سے رُخ  زَرْد ہو          پاؤ  گے  فَرحتیں  قافلے  میں  چلو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اسلام میں ماں کا مقام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عورت ماں کے روپ میں وہ عظیم ہستی ہے کہ جس کا وجود باعثِ برکت ہے،جو گھر کی زینت ہے،گھر کا سکون جس کے دَم سے قائم رہتا ہے،جسے محبت کیساتھ دیکھنے سے حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے،جس کی خدمت رِضائے الٰہی کا سبب ہے اور جس کے بغیر گھر اُجڑا ہوا چمن لگتا ہے،اسی کی گود سے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام،صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن جیسی جلیلُ القدر ہستیوں نے جنم لیا،ماں کے احسانات کی کوئی حد نہیں، ماں تکلیفوں پر صبر کرتی ہے،ماں اولاد کی خواہشات کی خاطر اپنی خواہشات کو قربان کردیتی ہے،ماں  اولادکی ولادت، دودھ پلانے،اس کی تربیت اور راتوں کو جاگنے کی تکلیفیں اٹھاتی ہے۔ماں بھوکی سو جاتی ہے مگر اولاد کو بھوکا سونے نہیں دیتی ،الغرض ماں اپنی اولاد کے سکھ کی خاطر سب کچھ برداشت کرلیتی ہے مگر افسوس کہ بدلے میں اسے دکھ اور تکلیفیں ہی ملتی ہیں،ماں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور اسے ہر دور میں تختۂ مشق بنایا جاتا رہا، خصوصاً بڑھاپے میں اس کے ساتھ جو کچھ سلوک کیا جاتا رہا  ہے اس کے  تصور (Imagination)  سے ہی بدن کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں (الامان والحفیظ) لہٰذا اسلام