Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّبیٹیوں کی اہمیت اُجاگر کرنے اور ان کے حقوق کی بجاآوری کا ذہن دینے  کیلئے دعوتِ اسلامی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،آپ بھی اس مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اور 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام” مَدَنی قافِلے میں سفر کرنا“بھی ہے۔مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے جہاں خودعلمِ دین سیکھنے کا بہترین موقع ملتا ہے وُہیں،مُعاشرے کے ایسے افرادتک "نیکی کی دعوت "پہنچانے کی بھی  سعادت حاصل ہوتی ہے ،جو علمِ دین سے دُوری  اورجہالت کی وجہ سے گناہوں کے  دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں،جودِینِ اسلام کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے عورتوں کے حقوق کو پامال کررہے ہیں،مدنی قافلوں کا مقصدبے نمازیوں کو نماز کی دعوت دے کر ان کواللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حضورمسجد میں حاضری کے لیے لانے کی کوشش کرنا ہے،مدنی قافلوں کا ایک مقصد مساجد کی آباد کاری بھی ہے اور مساجد کوآباد کرنے والوں سے متعلق حدیثِ پاک میں فرمایا گیا ہے کہ بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے گھروں کو آباد کرنے والے ہی اللہوالے ہیں ۔(معجم اوسط ، ۲ /۵۸، رقم: ۲۵۰۲) آئیے!مدنی قافلوں میں سفرکی سعادت پانے کے لیے بطورِ ترغیب  مَدَنی قافِلے کی ایک  مَدَنی بہا ر سُنتے ہیں چنانچہ

دل کا درد دُور ہو گیا

پکا قَلْعہ زمزم نگرحیدرآباد(بابُ الاسلام سندھ)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اِس طرح بیان ہے: اچانک میرے دل میں درد ہوا ۔ جب دواؤں سے فائدہ نہ ہوا توبابُ المدینہ کراچی آ کر جِناح اَسپتا ل میں دل کا آپریشن کروایا۔مگر تکلیف ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی،درد کی بے شمار دوائیں استِعمال کیں، لیکن فائدہ نہ ہوا۔آخِر کار ایک اسلامی بھائی کی اِنفِرادی کوشِش کے نتیجے میں عاشقِانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں سُنَّتوں بھرے سفرپر روانہ ہوگیا ۔ مَدَنی