Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam

(Finger)جوں ہی آبخورے(یعنی پانی کے گلاس )سےجدا ہوئی، اس کی کھال اُدھڑ گئی اور خون بہنے لگا، ماں نے دیکھ کر فرمایا یہ کیا؟ میں نے سارا ماجراعرض کیا،انہوں نے ہاتھ اٹھا کر دعا کی:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میں اس سے راضی ہوں تُو بھی اس سے راضی رہ۔ (سمندری  گنبد، ص۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ماں باپ کی اِطاعت و فرمانبرداری اوران سے محبت کو اُجاگرکرتے ہوئے،کتنے پیارے انداز  میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں دُعاکررہے ہیں کہ:

مُطیع اپنے ماں باپ کا کر میں ان کا      ہر اِک حکم لاؤں بجا یااِلٰہی

                                                                                                          (وسائلِ بخشش مرمم،ص101)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ”سمندری گنبد“کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسلام میں ماں کی شان و عظمت اور مقام و مرتبہ کس قدر بلند و بالا ہے کہ کوئی لاکھ کوشش کرلے مگر پھر بھی اس عظیم ہستی کا حق ادا کر نہیں سکتا ،یقیناً یہ اسلام کے احسانات میں سے نہایت عظیمُ الشَّان احسان اور ماؤں کے لئے باعثِ فخر ہے۔

قربان جائیے!شیخ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر کہ جنہوں نے مسلمانوں کےسِینوں میں ماں کی اہمیت (Importance) اُجاگر کرنے کے لئے ایک بہت ہی پیارا رسالہ بنام”سمندری گنبد“تحریر فرمایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس رسالے میں آپ نے ماں باپ خصوصاً ماؤں کے حقوق،ان کی اہمیت،ان کی فرمانبرداری ونافرمانی کرنے والوں کے واقعات اوران سے متعلق آیات اور احادیثِ