Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain

ہوں گے تو دروازہ بھی نہیں کھلے گا اور جب خزانہ نہیں کھلے گا تو اس کے اندر پوشیدہ ا طاعت تک کیسے پہنچاجاسکتاہے؟ لہٰذا اپنے لقمے کی حفاظت کرو اور اپنے کھانے کو پاکیزہ بناؤ تا کہ جب تمہیں موت آئے تو بُرے اعمال کی سیاہی کی جگہ نیک اعمال کا نُور تمہارے سامنے ظاہر ہو اور اپنے اَعضا کو حرام کھانے کے گُناہ سے روکے رکھو تاکہ یہ ہمیشہ رہنے والی نعمتوں سے لذّت پاسکیں ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  فرماتا ہے :

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ(۲۴) ( پ ۲۹،الحاقۃ :۲۴)

ترجَمۂ کنز الایمان :کھاؤ اور پیو رچتا ہوا صلہ (بدلہ)اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا۔

اورجو حرام کھانے سے اجتناب نہ کرے تو طویل عرصہ تک بُھوکا رہنے کے بعد تُھوہرکا کڑوا اور گرم پھل کھائے گا تو یہ کیسا بد ترین کھانا ہوگا اور اس کا ضر ر(نقصان) کتنا شدیدہوگا کہ یہ دل کے ٹکڑے کردے گا اورجِگرکو چِیر ڈالے گا، بدن کو پھاڑ دے گا اور جینا مُشکل  کردے گا۔ (آنسووں کا دریا، ص۲۸۳)

گنہگار طلبگارِ عَفْو و رَحمت ہے           عذاب سَہنے کا کس میں ہے حَوصلہ یاربّ!

کہیں کا آہ! گناہوں نے اب نہیں چھوڑا      عذابِ نار سے عطار کو بچا یاربّ!

(وسائلِ بخشش،ص:۷۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ حرام کھانے کی بڑی نحوستیں اورحلال کھانے میں بڑی برکتیں ہیں۔جومُسلمان رِزقِ حلال کماکراپنےاہل وعیال کوحَلال کھلاتاہے٭وہ پُرسُکون اور خُوشحال زندگی گُزارتا ہے٭حلال کمانے اورکھانے والے کالوگوں کی نظروں میں ایک خاص مقام بن جاتا ہے٭حلال کمانے اورکھانے والے کے کاروبار میں برکت ہوتی ہے٭حلال کمانے اورکھانے والے کے گُناہ مُعاف کردئیے جاتے ہیں اوراس کی دُعائیں مقبول ہوتی ہیں۔حلال کمانے اور کھانے کے فضائل اس قدر زیادہ ہیں کہ جی چاہتا ہے کہ بس بیان  کرتے اور سُنتے چلے جائیں۔آئیے!بطورِ ترغیب 4 احادیثِ