Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain

مُبارکہ سُنتے ہیں اور ان  پر عمل کی نِیَّت بھی کرتے ہیں:

1.    جس نے چالیس(40) دن تک حلال کھایا،اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کے دل کو منور فرمادے گا اور اس کی زبان پر حکمت کے چشمے جاری فرمادے گا اور دنیا وآخرت میں اس کی رہنمائی فرمائے گا۔(اتحاف السادۃ،کتاب الحلال والحرام ،الباب الاول، فی فضیلۃ الحلال ...الخ ، ۶ / ۴۵۰)

2.    جس شخص نےحلال مال کمایاپھر اسے خودکھایا یا اس کمائی سے لباس پہنا اور اپنے علاوہ اللہ تعالیٰ کی دیگر مخلو ق (جیسے اپنے اہل و عیال اور دیگر لوگوں ) کو کھلا یا اور پہنا یا تو اس کا یہ عمل اس کے لئے برکت و پاکیزگی ہے۔( ابن حبان،کتاب الرضاع، باب النفقۃ، ذکر کتبۃ اللہالخ،الجزء۶، ۴/۲۱۸، حدیث: ۴۲۲۲)

3.    ایک شخص نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب سے گزرا تو صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے اس کے پھرتیلے بدن کی مضبوطی اور چستی کو دیکھا تو عرض کی،یا رَسُوْ لَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کاش! اس کا یہ حال اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں ہوتا ۔ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اگر یہ شخص اپنے چھوٹے بچوں کے لئے رزق کی تلاش میں نکلا ہے تو یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں ہے اور اگر یہ شخص اپنے بوڑھے والدین کے لئے رزق کی تلاش میں نکلا ہے تو بھی یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں ہے اور اگر یہ اپنی پاکدامنی کے لئے رزق کی تلاش میں نکلا ہے تو بھی یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں ہے اور اگر یہ دِکھاوے اور تَفاخُر کے لئے نکلا ہے تو یہ شیطان کی راہ میں ہے۔(التر غیب والترھیب،کتاب النکاح، باب التر غیب فی النفقۃ علی الزوجۃ،رقم:۳۰۴۱ ،۳ / ۳۱)

4.    حضرت سیِّدُناسعدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے نبیِ اَکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عرض کی: آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُعافرمائیےکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ میری دُعا قبول فرمایا کرے۔توقاسمِ نعمت،نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ان سے ارشادفرمایا:یَاسَعْد!اَطِبْ مَطْعَمَکَ تَکُنْ مُسْتَجَابَ