Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay (Islamic Sisters)

الْقُلُوب،اللہ والوں کی باتیں وغیرہ کُتُب ورسائل کا مُطالعہ اپنے معمولات میں شامل کرلیجئے کہ یہ بھی اس مرض سے چھٹکارا پانے کا بہترین طریقہ ہے۔(4)دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اجتماعات اورمدنی مُذاکروں میں پابندی کے ساتھ ہرہفتے دیکھنا  بھی اس آفت سے نجات دِلانے میں بہترین مددگار ثابت ہوگا۔(5) دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے۔(6)روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پر کیجئے اور ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کی ذمہ دار کو جمع کروادیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے مسلمانوں کو حقیر سمجھنے والی غلط سوچ کا جڑ سے خاتمہ ہوجائےگا۔(7) ان باتوں پر آسانی  کے ساتھ   عمل کرنے  کیلئے دعوتِ اسلامی کے کسی شعبے کے ساتھ وابستہ ہوجائیے اوراپنی قابلیت و صلاحیت کونیکی کے کاموں میں ترقی کیلئے صرف کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے1مدنی کام  ہفتہ وار مدنی مذاکرہ:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں تقویٰ کے حصول کا بہترین ذریعہ فی زمانہ دعوت اسلامی کا مدنی ماحول بھی ہے۔ ا َلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مُشکبار مدنی ماحول اچھی صُحْبت فَراہَم کرتا ہے، اس  کی برکت سے لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں۔آپ بھی دعو تِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اورذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے  8 مَدَنی کاموں میں سے  ہفتہ وار  ایک  مَدَنی  کام ’’ مَدَنی مذاکرے‘‘کو اَوّل تاآخردیکھنا بھی ہے۔ مَدَنی مذاکرے کی تو  کیا ہی بات ہے کہ اس میں شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے کیے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتاہےاورعِلْمِ دِین کی فضیلت میں آتاہے کہ حضرت سَیِّدُناابُوذَرغفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:حُضُورپُرنُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمجھ