Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay (Islamic Sisters)

سےارشادفرمایا:اےابُوذر!(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) تمہارااس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے 100رکعتیں نفل پڑھنےسےبہترہےاورتمہارااس حال میں صُبْح کرناکہ تم نےعِلْم کاایک باب سیکھاہو، جس پر عمل کیا گیاہو یانہ کیاگیاہو،تویہ تمہارےلئے1000رکعت نوافل پڑھنےسے بہترہے۔(ابن ماجہ، کتاب السنة، ج۱، ص۱۴۲، حدیث۲۱۹)

میٹھی میٹھی اسلامی  بھنو!آئیے،ہاتھوں ہاتھ نِیَّت کرتے ہیں کہ ہم بھی،ہرہفتے مَدَنی مُذاکرے دیکھنےکو یقینی بنائیں گے اور دُوسری اسلامی بھنوں کو بھی مدنی مُذاکرہ دیکھنےکی دعوت دیتےرہیں گی،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی خُوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔ ان شاء اللہ عزوجل

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

!میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کواِخْتتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتی ہوں۔ تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مُصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ جنَّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ  جنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

ان سب مبلّغوں کے خوابوں میں اب کرم ہو

 

آقا جو سنّتوں کی خدمت بجا رہے ہیں

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۹۹)

قرآن پاک  کے آداب  کے حوالے  سے مُتَفَرّق مَد َنی پھول:

{۱} قراٰنِ مجید کو جُزدان و غِلاف میں رکھنا ادب ہے۔ صَحابہ و تابِعین رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے زمانے سے اس پر مسلمانوں کا عمل ہے۔ (بہارِ شریعت ج۳ص۴۹۶) {۲} قراٰنِ مجید کے آداب میں یہ بھی ہے کہ