Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay (Islamic Sisters)

والے،مگراللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے اَحکامات کی بجاآوری کرنے والےمُتّقی لوگ  آخرت  مىں کس  شان وعظمت  كے مالك ہونگے ۔مُتّقی لوگ جہاں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کو محبوب ہیں وہی اس کے پیارے حبیب ،ہم گناہگاروں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بھی پسندیدہ ہیں،چنانچہ

اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ارشاد فرماتی ہیں: نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کسی چیز پر تَعجُب نہ فرماتے اورنہ ہی دُنیا کی کوئی چیزآپ کو تَعجُب میں ڈالتی سوائے صاحبِ تَقویٰ کے۔(مسند احمد ،مسندعائشۃ،۹/۳۴۱،حدیث:۲۴۴۵۷)

اسی طرح نبیِ کریم،رءوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا:علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اورتمہارے دین کی بہترین چیز تَقویٰ ہے۔(معجم اوسط،من اسمہ علی،۳/۹۲، حدیث: ۳۹۶۰)

سب سے زیادہ عزت والا کون؟

حضرت سَیِّدُنا ابُوہُرَیْرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے عرض کی گئی:یَارَسُوْلَ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!سب سے زیادہ عزت والا کون ہے؟فرمایا:وہ جو لوگوں میں سب سے زیادہ مُتّقی ہو۔(بخاری، کتاب احادیث الانبیاء،باب قولہ تعالٰی واتخذ اللہ ابراہیم خلیلا،۲/۴۲۱،حدیث:۳۳۵۳)

ایک اور روایت میں ہے کہ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت ابُو ذَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا:تم کسی سُرخ یا کالے سے بہتر نہیں  مگر یہ کہ تم اس سے تقویٰ میں بڑھ جاؤ۔(مسند احمد، مسند الانصار،حدیث ابی ذر الغفاری،۸/۹۳،حدیث:۲۱۴۶۴)

مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:سُرخ سے مُراد عربی ہے، کالے سے مُرادعجمی یا سُرخ (سے مُراد) مولیٰ ہے،کالا(سے مُراد) غلام ،یا سُرخ(سے مراد) رُومی ہے، کالا حبشی یا امیر سُرخ،غریب کالا،یعنی تم ملک، مال وغیرہ کی وجہ سے دوسروں پر افضل نہیں ہوسکتے،