Book Name:Aslaf e Karam ki Sharam o Haya kay Waqiyat

کی ترغیب ارشاد فرمائی بلکہ نہ آنے کی وجہ  بھی بتادی کہ اس مَقام پر بدنگاہی سے بچنا انتہائی دُشوار ہوتاہے۔

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت“

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسلافِ کرام کی شرم و حیا  کا صدقہ پانے اور بے حیائی کی آفت سے پیچھا چھڑانے کیلئے اپنی گلی محلے میں نیکی کی دعوت کوعام کیجئے، ذیلی حلقے  کے 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرناوہ عظیم الشّان کام ہے کہ جسے حدیثِ مبارکہ میں جِہاد کی قسموں میں(شمار کیا گیا)(حِلْیَۃُ الْاولیاء،محمد بن سوقۃ، ۵/۱۱ ،حدیث : ۶۱۳۰ماخوذاً)جبکہ ایک اور حدیثِ پاک میں نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والے کو بہتر لوگوں میں شمار فرمایا گیا ہے۔( شعب الایمان،باب فی صلۃ الارحام،    ۶/۷۲۲۰، حدیث: ۷۹۵۰ماخوذاً)

آئیے! بطورِ ترغیب”عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت“ پر مشتمل ایک  مَدَنی بہار سنئے اور اپنے اندر نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ بیدار کرنے کی کوشش کیجئے چنانچہ

نِیّت صاف منزل آسان

      عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت “کے دَوران عاشقانِ رسول کا ایک شرابی سے آمناسامنا ہوگیا، عاشِقانِ رسول نے اُس پر خُوب اِنْفرادی کوشش کی تو وہ ہاتھوں ہاتھ اُن کے ساتھ چل پڑا، عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے اسے گناہوں سے سچی توبہ، داڑھی مُبارَک ،سبز عمامے کے تاج اور مَدَنی لباس کی توفیق نصیب ہوئی،6 دن مَدَنی قافِلے میں سفر کر سکا،مزید 92 دن کے لئے نیّت کی مگر سفر کے اَخْراجات نہ تھے۔ اس کے ایک رشتے دار نے جب مُعاشَرے کے بَدنام شخص کو مَدَنی حُلیے میں دیکھا تو