Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah

رقم:۵۰۳ ماخوذاً)آئیے!بطورِ ترغیب مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں چنانچہ

شرابی سُدھرگیا

ہندکے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے شراب نوشی،عَیّاشی اور شورشرابا کرنا،گالیاں دینا،والدین اور محلے داروں کو تنگ کرنا،جُواکھیلنا میرا معمول تھا۔ایک دن دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ دار اسلامی بھائی نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کی ترغیب دِلائی۔ان کی ترغیب پر میں3 دن کے مدنی قافلے کا مسافِر بن گیا۔ مدنی قافلے کی برکت سے میں گناہوں بھری زندگیسے تائِب ہوکر نمازوں کی پابندی کرنے والا،صدائے مدینہ لگانے والا اور دوسروں کومدنی قافلوں کامسافِر بنانے والا بن گیا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میری اِنفرادی کوشش سے اب تک 30 اسلامی بھائی مدنی قافلوں کے مسافِربن چکے ہیں۔تادمِ تحریر میں ایک مسجدمیں مؤذِّن ہوں اور خُوب مدنی کاموں کی دھومیں مچارہا ہوں۔

بخت کُھل جائیں گے ، قافِلے میں چلو     جُرم دُھل جائیں گے، قافِلے میں چلو

 (غیبت کی تباہ کاریاں،ص۳۲۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدینے شریف کی عظمتوں اور برکتوں کو بیان کرتے ہوئے ایک مرتبہ نبیِ کریم ،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف (ہجرت)کا حکم ہوا جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی (یعنی سب پر غالِب آئے گی) لوگ اسے یَثرِب کہتے ہیں حالانکہ وہ مدینہ ہے،(یہ بستی) لوگوں کو اس طرح پاک و صاف کرے گی جیسے بھٹّی لوہے کے مَیل کوصاف کر دیتی ہے۔(مشکا ۃ المصابیح،کتاب المناسک،باب حرم المدینۃالخ ،۲/۵۰۹، حدیث: ۲۷۳۷)