Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah

اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے دروازے پرخُرَاسَان یا مصر کے گھوڑے بندھے ہوئے دیکھے۔ان سے زیادہ عمدہ گھوڑے میں نے کبھی نہ دیکھے تھے۔میں نے عرض کی:یہ کتنے عمدہ گھوڑے ہیں۔تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:میں یہ سب آپ کو تحفے میں دیتا ہوں۔میں نے عرض کی :ایک گھوڑا آپ اپنے لئے رکھ لیں۔تو فرمایا:مجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے حیا آتی ہے کہ اِس مبارک زمین کو اپنے گھوڑے کے قدموں تلے روندوں، جس میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف فرما ہیں۔(احیاء العلوم ،۱/۱۱۴ ملخصاً)

ہاں ہاں رہِ مدینہ ہے غافل ذرا تو جاگ          او پاؤں رکھنے والے یہ جا چشم  و سر کی ہے

اللہ اکبر! اپنے قدم اور یہ خاکِ پاک          حسرت ملائکہ کو جہاں وَضْعِ سَر کی ہے

(حدائقِ بخشش،ص۲۱۷)

      شرحِ کلامِ رضا:پہلے شعر میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ زائرِ مدینہ کو نصیحت کے مدنی پھول دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ  اے عاشقِ مدینہ!یاد رکھ!تُو کسی معمولی جگہ پر نہیں جارہا بلکہ مدینے کے سفر پر جارہا ہے ،لہٰذا غفلت کو چھوڑ اور عشقِ رسول سے سرشار ہوکر چل اور یاد رکھ کہ راہِ مدینہ کی عظمت تو یہ ہے کہ اس پر پاؤں رکھ کر چلنے کے بجائے آنکھوں اور سر کے بل چلا جائے۔

       دوسرے شعر میں سرزمینِ مدینہ سے اپنی  محبت کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ اللہ اکبر!ہمارے قدم اس خاکِ پاک پر ہیں کہ جسے نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قدمین شریفین کا بوسہ لینے کی سعادت ملی اور جہاں پر فرشتے بھی اپنے سر رکھنے کی حسرت رکھتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا سَفَرِِمدینہ

       عاشقِ ماہِ رِسالت،اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت مَولانا شاہ امام اَحمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے