Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah

سے محبت کی وجہ سے اپنی سواری کو تیز فرما دیتے اور اگر گھوڑے پر ہوتے تو اسے اَیڑ لگاتے(بخاری ،کتاب فضائل المدينہ،۱۱-باب ،۱ /۶۲۰، حديث: ۱۸۸۶)

       مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں کہ حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو مدینۂ پاک اتنا پیارا تھا کہ ہر سفر سے واپسی میں یُوں تو معمولی رفتار پر جانور چلاتے تھے مگر مدینۂ پاک کو دیکھتے ہی وہاں جلد پہنچ جانے کے لیے سواری تیز فرمادیتے تھے،اسی محبت کا اثر ہے کہ مسلمان مدینے پر دل و جان سے فِدا ہیں کیونکہ یہ محبوب کا محبوب ہے (مرآۃ المناجیح،۴/۲۱۹)

مدینہ اس لیے عطاؔر جان و دِل سے ہے پیارا

کہ رہتے ہیں مِرے آقا مِرے سرور مدینے میں

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص283)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مکے مدینے کی برکتوں کو سمیٹنے کے لئے تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام’’مدنی قافلہ‘‘بھی ہے۔عموماً  دعوتِ اسلامی کےمدنی قافلے مساجد میں ٹھہرتے ہیں اور مساجد میں عبادت کی نیت سے ٹھہرنے والوں کی تو کیا ہی بات ہے کہ حدیثِ پاک میں اس خوش نصیب کے بارے میں تین(3) باتیں ارشاد فرمائی گئیں(1)اس سے فائدہ حاصل کیاجاتا ہے(2)یا وہ حکمت بھرا کلام کرتاہے (3)یا رحمت کا منتظر ہوتا ہے۔(الترغیب والترہیب،کتاب الصلوۃ،باب الترغیب فی لزوم المساجدالخ،۱/۱۶۹،