Book Name:Barakate Makkah Aur Madinah

دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تصنیف بنام”عاشقانِ رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں“ کا مُطالعہ فرمائیے۔جس میں آپ نے زائرینِ مدینہ کی51،مشہور عاشقِ رسول بزرگ حضرت سَیِّدُنا امام مالک کی 12،حاجیوں کی42، مستورات کی6،علمائے اَہلسنّت کی17،جنات کی7اور حیوانات کی9 عِشق و محبت سے بھرپور حکایات تحریر فرمائی ہیں۔لہٰذا آج ہی  اس کتاب کومکتبۃ المدینہ کے بستے سے ھدیۃً طلب فرماکر خود بھی پڑھئے اور زیادہ تعداد میں حاصل فرماکر ثواب کی نِیَّت سے مُفت تقسیم بھی فرمائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِيڈ(يعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!ماہِ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام اپنی بَرَکتیں لُٹا رہاہے ،یہ وہ مُبارَک اَیّام ہیں کہ جن میں لاکھوں خُوش قسمت عازِمینِ حج،حج کی سعادَت پا کر شہرِ مُصْطَفٰے کی زِیارَت سے لُطْف اَندوز ہوتے ہیں،یقیناً ذِکْرِ مدینہ عاشِقانِ رسول کے  دل و جان کی تسکین کا باعث ہے، عُشّاقِ مدینہ اِس کی جُدائی میں تڑپتے اور زِیارَت کے بے حد مُشتاق رہتے ہیں۔دُنیا کی جِتنی زبانوں میں جس قدَر قصیدے مدینے شریف کی جُدائی اور اِس کے دیدار کی تمنّا میں پڑھے گئے، اُتنے دنیا کے کسی اورشہر کے لئے نہیں پڑھے گئے،جسے ایک باربھی مدینے کا دِیدار ہوجاتاہے،وہ اپنے آپ کوخُوش قسمت سمجھتا اورمدینے میں گُزرے ہوئے حَسین لمحات کو ہمیشہ کے لئے یاد گار قَرار دیتا ہے۔

       آئیے! اب ہم  عاشقانِ مدینہ کے عشق  ومستی سے بھرپور واقعات سن کر اپنے دلوں میں محبتِ مدینہ کو بڑھانے اور ذکرِ مدینہ سے برکتیں پانے کی سعادت حاصل کریں :

امامِ مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  اور تعظیمِ خاکِ مدینہ

       حضرت سَیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں نے حضرت سیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ