Book Name:Allah walon kay Rozay

1.   جس نے کسی دِ ن رِضائے اِلٰہی کیلئے روزہ رکھا تو اُس کا خاتِمہ بھی اِسی پرہوگااور وہ داخِلِ جنّت ہوگا۔(1)

2.   جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے لئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُسے جہنم سے اِتنا دُور کر دیتا ہے جتنا فاصِلہ ایک کوّا بچپن سے بوڑھا ہو کر مرنے تک مسلسل اُڑتے ہوئے طے کر سکتا ہے۔(2)

        مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: کوّے کی طبعی عمر ایک ہزار(1000) سال ہےاور یہ بہت تیز اُڑتا ہے،یہاں دوزخ سے انتہائی دُوری بتانے کے لیے مثال کے طور پر ارشاد فرمایا کہ کوّے کا بچّہ اگر پیدا ہوتے ہی اُڑنا شروع کردے اور مرتے دم یعنی ایک ہزار(1000) سال تک برابر اُڑتا رہے تو اندازہ لگالو کہ اپنے گھونسلے سے کتنی دُور جاسکےگا،رَبّ تعالیٰ اس روزے دار کو دوزخ سے اتنا دُور رکھے گا۔(3)

نماز و روزہ وحَجّ و زکوٰۃ کی توفیق

عطا ہو اُمّتِ محبوب کو سَدا یارَبّ

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۸۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُناآپ نے کہ روزہ رکھنے کے کیسے کیسے عظیمُ الشّان فضائل قرآن و حدیث میں بیان کئے گئے ہیں کہ روزہ داروں کیلئے نہ صرف بخشش و مغفرت اور عظیم اجر و ثواب ہے بلکہ اچھے خاتمے کی خُوشخبری ہے،لہٰذا ہمیں بھی رِضائے الٰہی کے لئے روزے جیسی عظیم عبادت کا ذوق و شوق اپنے دل میں پیدا کرنا چاہئےبلکہ اِس مُعاملے میں اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چلنا چاہئے کہ وہ حضرات روزے کی وجہ سے بُھوک و پیاس برداشت کرنے میں سردی گرمی کی کوئی پروا نہ کرتے بلکہ انتہائی سخت گرمی میں بھی روزہ رکھ لیا کرتے تھے آئیے اِس ضمن میں ایک حکایت سُنتے ہیں،اِس کی برکت سے ہمارے اندربھی اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ روزہ رکھنے کا جذبہ بڑھے گا۔چُنانچہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

[1] مسند احمد،حدیث حذیفۃ بن الیمان ،۹ /۹۰،حدیث:۲۳۳۸۴

2… مسند احمد، مسند ابی ہریرۃ ،۳ /۶۱۹ ،حدیث:۱۰۸۱۰

3… مرآۃ المناجیح،۳/۱۹۷