Book Name:Allah walon kay Rozay

مطابق واقِعی رَمَضانُ المُبارَک میں سَخت بیمار ہوگیا۔ لیکن کوئی روزہ نہ چُھوٹا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! روز و ں ہی کی بَرَکت سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے مجھے صِحّت عطا فرمائی اور صِحّت کیوں نہ ملتی کہ سَیِّدُالْمَحبُوبِین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ارشادِ پاک بھی تَو ہے: صُوْمُوْ ا تَصِحُّوا یعنی روزہ رکھو صِحتیاب ہو جاؤ گے۔(1)

کیا روزہ سے آدمی بیمار ہوجاتا ہے ؟

                                                سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !سُنا آپ نے کہ اسلام نے ہمیں صحت و تندرستی کی نعمت پانے اور ڈھیروں ڈھیر ثواب حاصل کرنے کا کیسا زبردست مدنی نسخہ عطا فرمادِیا کہ جو بندہ رضائے الٰہی کی خاطر صرف ایک روزہ رکھ لیتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اسے زبردست اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ صحت و تندرستی کی نعمت سے بھی نوازتا ہے۔غور تو فرمائیے کہ جب ایک روزہ رکھنے کی یہ جزاہے تو جو خُوش نصیب پورے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک کے روزے رکھتے  ہیں ،ان کے ثواب اور انہیں بارگاہِ خداوندی سے ملنے والے انعامات کا اندازہ کون لگاسکتا ہے۔ مگر افسوس!بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ہم تو فُلاں فُلاں مہینے یا پورے رَمَضانُ المُبارَک کے باقاعدگی کے ساتھ روزے رکھتے ہیں مگر تندرست ہونے کے بجائے اُلٹا بیمار پڑجاتے ہیں اور روزہ رکھ کر کسی کام کے نہیں رہتے،یوں محسوس ہونے لگتا ہے کہ جیسے جسم بے جان سا ہوگیا وغیرہ وغیرہ،تو یاد رکھئے!اس میں روزوں کا کوئی قُصور نہیں ہوتا بلکہ قصور ہمارا اپنا ہی ہوتا ہے مثلاً بعض لوگ کھانے پینے کے معاملات میں حد سے تجاوز کرجاتے ہیں یوں اگر اپنے معدےپر اُس کی طاقت سے زائد بوجھ ڈالنے کی کوشش کریں گےاور سحری و اِفطاری میں مُرَغَّن،تیل میں تر بہ تر اور چٹخارے دار کھانے،پراٹھے،برگر،کَھجلے، پھینیاں، سیخ  کباب و بوٹیاں، سموسے، رول، پکوڑے،ٹھنڈے مشروبات،باربی کیو،بریانیاں اور نہ جانے کیسی کیسی غذائیں اپنے معدے میں ٹھونس ٹھونس کر بھرلیں گے تو بے چارہ معدہ آخِر کس کس چیز کو کس طرح ہَضْم کر سکے گا؟ نتیجتاً نظامِ اِنْہِضام(Digestive System) دَرْہَم بَرہَم ہو جائےگا،مِعدہ بیمار پڑ جائیگا اور پھر سارے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

[1] معجم اوسط،من اسمہ موسی،۶/۱۴۷،حدیث:۸۳۱۲