Book Name:Allah walon kay Rozay

دوپہر کا کھانا ساتھ لے لیتےاور راستے میں کسی کو دے دیتے،مغرِب کے بعد گھر آکر کھانا کھا لِیا کرتے۔     (1)

60 سال تک دن بھر روزہ اور رات بھر عبادت

        حضرت سیِّدُنا منصوربن مُعْتَمِر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے 60 سال اس طرح گُزارے کہ رات میں قیام کِیا کرتے اور دن میں روزہ رکھاکرتے۔(2)

ایک دن چھوڑ کر ایک دن روزہ

        حضرت سیِّدُناعلّامہ شیخ عِمادُالدِّین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جو کہ بہت بڑے فقیہ اور مُفْتی تھے۔نہایت عبادت گُزار اورپرہیزگار تھے، نفل روزوں اور نوافل کی کثرت کرتے تھے،ایک دن چھوڑکرایک دن روزہ رکھتے تھے۔(3)

روزوں کی کثرت سے کمر جھک گئی

        حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ بن زاذان اُبُلِّی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  بکثرت روزے رکھا کرتے جس کی وجہ سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی کمرجُھک گئی اور آوازبند ہوگئی تھی۔(4)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ ہمارے بُزرگانِ دین کو روزوں کا کس قدر شوق تھا کہ چالیس چالیس(40،40) سال،ساٹھ ساٹھ(60،60) سال بلکہ بعض تو ہمیشہ روزہ رکھا کرتے تھے اور اِخْلاص کا یہ عالَم تھا کہ گھر والوں کو بھی نہ بتایا کرتے،لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ رَمَضانُ المُبارَک کے فرض روزوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رجَبُ الْمُرَجَّب،شَعْبانُ الْمُعَظَّم ، شَش عید،پیر اورجمعرات نیز ایّامِ بیض(یعنی مدنی ماہ کی13،14،15تاریخ) وغیرہ کے نفل روزوں کا بھی خُوب خُوب اہتمام کِیا کریں کہ نفل روزوں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

[1] معدِنِ اَخلاق حصّہ اول ،ص ۱۸۲بتغیر قلیل

2 152 رحمت بھری حکایات،ص۷۸بتغیر قلیل

3 152 رحمت بھری حکایات،ص۲۶۰ملخصاً

4 152 رحمت بھری حکایات، ص۲۷۲