Book Name:Allah walon kay Rozay

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ بات بھی ذہن نشین رکھیں کہ اگر  واقعی کسی کو ایسا مرض لاحق ہو گیا ہے کہ جس میں روزے رکھنے سےبیماری میں شِدَّت آنے کاظَنِّ غالب ہے تو اس بارے میں فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ایسے رہنما اصول بیان فرمائے ہیں، جن کی روشنی میں روزہ تَرْک کرنے کی اجازت ہے لہٰذا جو لوگ بیماری کی وجہ سے اپنے اندر روزے کی طاقت نہیں پاتے اُنہیں چاہئے کہ کسی سُنّی صحیحُ العقیدہ عالمِ دین یادارُالافتاء اہلسنت سے اپنی حالت کے مُطابق اِس بارے میں رہنمائی ضرور حاصل کریں کہ شرعاً مجھے روزہ قضا کرنے کی اجازت ہے یا نہیں،صرف اپنے گُمان اور خیال کے مُطابق روزہ ہرگز ہرگز ترک نہ کریں۔

دارُالافتاء  اہلسنت

        یاد رہے کہ دعوتِ اسلامی کے103سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ دارُالاِفْتا ء اَہلسُنَّت  بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ پاکستان کے اِن شہروں بابُ المدینہ (کراچی ) میں 4،زَم زَم نگر(حیدر آباد باب الاسلام سندھ)،سردار آباد( فیصل آباد)،مرکزُالاولیاء(لاہور)،راولپنڈی اورگلزارِ طیبہ(سرگودھا)میں دارُالافتاء اہلسنَّت، پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمَّت کی شَرعی رَہْنمائی میں مصروفِ عمل ہیں۔ اس کے علاوہ ’’دارُالافتاءاہلسنَّت‘‘کے اسلامی بھائی ٹیلی  فون،واٹس اَیپ(Whatsapp) اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں ۔ اِنْٹرنیٹ کے ذریعےدُنیا بھر سے اِس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) پر سوالات پوچھے جاسکتے ہیں نیز دُنیا بھر سے شرعی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے اِن نمبرز پر رابطہ  بھی کِیا جاسکتا ہے۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔

02201120300--------02201130300-

02201140300---------02201150300-

                                پاکستانی  وقت کے مُطَابِق  صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک ان نمبرز پر رابطہ کِیا جاسکتا ہے، بروز جُمُعہ تعطیل ہوتی ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد