Book Name:Allah walon kay Rozay

سے محبت اور اُنہیں آباد کرنے کی سعادت پانا چاہتے اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے عقائد و اَعْمال کی دُرستی چاہتے ہیں تو رَمَضانُ المُبارَک کی صُورت میں ہمارے پاس یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر ہونے والے اِجْتِماعی اِعْتِکاف کی سعادت حاصل کرلیں،کیا خبر آئندہ سال رَمَضانُ المُبارَک نصیب ہو یا نہ ہو،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف مختلف شہروں اورملکوں میں ہو رہا ہےلہٰذا تمام اسلامی بھائی اس میں شرکت کی سعادت حاصل فرمائیں ورنہ کم از کم آخری عشرے کے اعتکاف کی تو ضرور بالضرور کوشش فرمائیں۔

        آئیے!بطورِ ترغیب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِعْتِکاف کرنے کی برکتوں سے مالا مال ایک مدنی بہار آپ کے سامنے بیان کرتا ہوں سُنئے،خُوشی سے جُھومئے اور اِسی رَمَضانُ المُبارَک میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِعْتِکاف کرنے کی نیت کر لیجئے۔چُنانچہ

کالو چا چا کی ایمان افروز وفات

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 693 صفحات پر مشتمل کتاب ” فیضانِ رمضان “ کے صفحہ 507 پر ہے:مدینۃُ الاولیاء احمد آباد شریف ( گجرات،الھند)کے کا لو چاچا(عمر تقریباً 60برس) رَمَضانُ المُبارَک (۱۴۲۵ ؁ ھ ،2004)کے آخِری عشرے میں شاہی مسجد(شاہ عالَم ،احمد آباد شریف)میں ہونے والے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اِعْتِکاف میں معتکف ہو گئے۔  یو ں تو یہ پہلے ہی سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے مگر عاشقانِ رسول کے ساتھ اجتماعی اِعْتِکاف میں شُمُوْلِیّت پہلی ہی بار نصیب ہوئی تھی۔اِعْتِکاف میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ساتھ ہی ساتھ  72 مدنی انعامات میں سے پہلی صف میں نماز پڑھنے کی ترغیب والے دوسرے مدنی انعام کا خُوب جذبہ ملا ۔ چُنانچہ اُنہوں نے پہلی صف میں نماز پڑھنے کی عادت بنا لی ۔2 شوّالُ الْمُکَرَّم یعنی عیدُ الفِطْر کے دوسرے روز3 دن کے مدنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کِیا۔ مدنی قافِلے سے واپسی کے بعد 11شوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۲۵ ؁ ھ( 2004؁ء)کوکسی کام سے بازار جانا ہوا، مصروفیّت بھی تھی مگر تاخیر کی صُورت میں