Book Name:Allah walon kay Rozay

خُوشخبری سے بھی نوازا  ہے چُنانچہ

پارہ 22 سورۃُ الاَحْزاب کی آیت نمبر 35 میں ارشادِ خداوندی عَزَّ  وَجَلَّ ہے:

اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ-اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(۳۵)(پ۲۲،الاحزاب:۳۵)

ترجَمۂ کنز الایمان:بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں  اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبردار اور فرمانبرداریں اور سچّے اور سچّیاں  اور صبر والے اور صبر والیاں اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور روزے والے اورروزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح قرآنِ کریم میں روزے رکھنے والوں کی تعریف بیان کی گئی ہے اور اُنہیں بخشش و بڑے ثواب کا مُژدہ(یعنی خوشخبری)سُنائی گئی ہے اسی طرح احادیثِ مُبارکہ  بھی روزوں کی فضیلت سے مالا مال ہیں جن میں روزے داروں کے لئے مختلف خُوشخبریاں ارشاد ہوئی ہیں۔ آئیے!اِس ضِمن میں3 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سُنتے ہیں:

1.      جس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں ایک دن کا فرض روزہ رکھا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُسے جہنم سے اتنا دُور کردے گا جتنا ساتوں زمینوں اورآسمانوں کے درمیان فاصِلہ ہے۔(1)

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

[1] معجم کبیر، مااسند عتبۃ بن عبد ...الخ، ۱۷ /۱۲۰، حدیث: ۲۹۵