Book Name:Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خواجۂ خواجگان حضرت سَیِّدُنا خواجہ مُعینُ الدِّین چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے فیوض و برکات سے مالا مال ہونے اور آپ کی سیرت و  کرامات سے مُتَعَلِّق مزید معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ 2 رسالے، ”خوفناک جادوگر اور فیضانِ خواجہ غریب نواز“ کا مُطالعہ کرنا انتہائی مُفید ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ان رِسالوں میں خواجہ غریب نواز کی سیرت،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے عقیدت،آپ کی سادگی، پڑوسیوں سے حُسنِ سُلوک، عفو و درگُزر،خوفِ خُدا،مُسلمانوں کی پردہ پوشی،ملفوظات اور کرامات کو انتہائی حسین و آسان انداز میں بیان کِیا گیا ہے، لہٰذا آج ہی ان رِسالوں کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اِن کا مُطالعہ کیجئےاور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیے۔

دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ  www.dawateislami.netسےان رِسالوں کو رِیڈ (یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download) بھی  کیاجا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نےعطائے رسول،بہارِ چِشت کے پھول حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی کرامات  سُننے کی سعادت حاصل کی۔آپ ساری زندگی دین ِ اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں رہے،اس مقصد کے حصول کیلئے دیگر بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی طرح آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے بھی مختلف مقامات پر سفر فرمائے نیز اس  راہ میں آنے والی تکالیف کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کِیا۔آپ کی کرامات اور رُعب و دبدبہ دیکھ کر بےشُمار غیر مُسلموں  نے اسلام قبول کِیا اورلاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوا۔ حاکمِ سبز وار جو کہ ایک ظالم و جابر حکمران تھا، مگر آپ کی کرامت کی برکت سے اُسے تمام بُرے عقیدوں اور گُناہوں سے توبہ کی